ریلوے کی وزارت
سن2021 کے دوران’’مشن جیون رکھشا‘‘ کے تحت آرپی ایف اہلکاروں کے ذریعے 601 افراد کو بچایا گیا
زیر حفاظت 522 آکسیجن خصوصی ریل گاڑیاں
انسانی اسمگلروں کے چنگل سے630 افراد کوچھٹکارا دلایا
’’آپریشن امانت‘‘ کے تحت 12377 مسافروں کے 23 کروڑ سے زائد مالیت کے چھوڑےہوئے سامان کی بازیافتی
دلالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے، 4100 سے زائد مقدمات درج کیے گئے، 4600 سے زیادہ خلاف ورزی کرنےوالوں کو گرفتار کیا گیا، 2.8 کروڑ روپے کے ریلوے ٹکٹ ضبط کیے گئے۔
بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر’’میری سہیلی‘‘ کی 244ٹیمیں تعینات
Posted On:
06 JAN 2022 1:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی،06 جنوری 2022: ریلوے تحفظاتی فورس (آر پی ایف) جسے ریلوے املاک، مسافروں کے استعمال کے علاقوں اور مسافروں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، مسافروں کو محفوظ، سلامتی اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ یہ ہندوستانی ریلوے کو اپنے صارفین کو محفوظ مال بردار ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ آر پی ایف نے احتیاطی اقدامات کے ساتھ ساتھ ریلوے املاک کے خلاف جرائم کا پتہ لگانے کے اقدامات کرتے ہوئے ملک بھر میں پھیلے ہوئے ریلوے کے بڑے اثاثوں کے تحفظ کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا ہے۔ یہ داخلی سلامتی، امن و امان کی بحالی اور قومی اور ریاستی انتخابات کے دوران بندوبست فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرکے قومی سلامتی کے گرڈ میں ایک اہم شراکت دار بن گئی ہے۔ سال 2021 کے دوران آر پی ایف کی کامیابیوں کا مختصر خلاصہ حسب ذیل ہے۔
- کووڈ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وبا کے دوران کارروائی –
- آر پی ایف نے ابتدائی اسٹیشن سے منزل تک 522 آکسیجن اسپیشل ٹرینیں کو اپنے تحفظ میں روانہ کیا۔
- کووڈ ہیلپ بوتھ بڑے اسٹیشنوں پر کام کر رہے تھے جنہوں نے متعدد ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کیں اور ضرورت مندوں کو فوری مدد فراہم کرنے کے علاوہ کووڈ وسائل کی دستیابی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
- پروٹوکول کے مطابق کووِڈ کے ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا، یعنی ماسک پہننا، سینیٹائزیشن اور جسمانی دوری برقرار رکھنا۔
- 2021 کے دوران، آر پی ایف کے 26 اہلکاروں نے کووڈ انفیکشن کی وجہ سے فرض کیاادائیگی کے دوران اپنی جانیں قربان کی۔
سال کے دوران آر پی ایف کے اہلکاروں نے اپنی فرائض کی ادائیگی سے آگے بڑھتے ہوئے اپنی جانوںکی یپراہ کئے بغیر601 افراد کی جانیں بچائی ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل جناب گیان چند نے اس وقت انتہائی جرأتمندانہ مثالی ہمت کا مظاہرہ کیا جب دو مارچ 2021 کو انھوں نے بھرواری ریلوے اسٹیشن ، این سی آر (یوپی) پر خودکشی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک خاتون کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔ آر پی ایف ’’مشن جیون رکشا‘‘ کے تحت مشن میں جانیں بچا رہاہے۔ آر پی ایف کے اہلکاروں نے اس مشن کے تحت گذشتہ چار برسوں میں ریلوے اسٹیشنوں پر 1650 زندگیوں کو چلتی ہوئے ٹرینوں کے نیچے آنے سے بچایا۔ آر پی ایف کے اہلکاروں کو 9 جیون رکشا میڈل اور ایک بہادرکی میڈل دیا گیا ہے جو ہندوستان کے صدر جمہوریہ نے گزشتہ چار برس میں لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے ان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے عطا کیا ہے۔
’’میری سہیلی‘‘ نامی ایک پہل کا آغاز کیا گیا تاکہ لمبی دوری کے سفر کے ریلوں میں خواتین مسافروں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے جس میں خاص طور پر تنہا سفر کرنے والی خواتین یا کسی طرح سے جرائم کی شکار خواتین کو تحفظ فراہم کرانا ہے۔ آر پی ایف نے اس مقصد کے لیے ہندوستان کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ’’میری سہلی‘‘ کی 244 ٹیمیں تعینات کی ہیں۔ آر پی ایف خواتین مسافروں سے ان کے سفر کے اختتام پر فیڈ بیک لیتا ہے تاکہ اس پہل کی افادیت کا اندازہ لگایا جاسکے اور اسے مزید بہتر بنایا جاسکے۔ خواتین مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے دیگر احتیاطی اقدامات بھی کئے گئے ہیں جن میں ٹرین میں حفاظتی اقدامات کرنا، 840 اسٹیشنوں اور تقریباً 4000 ڈبوں میں سی سی ٹی وی نظام کی تنصیب ذیلی شہری خصوصی ریلوں میں خواتین محافظ، خواتین کے مخصوص ڈبوں میں غیر مجاز مسافروں کے خلاف باقاعدہ مہم وغیرہ کا نفاذ شامل ہیں۔
آر پی ایف ریل نقل وحمل کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کرنے کے معاملات میں فوری جواب دہ ادارہ ہے۔ اور اس لعنت کو روکنے میں یہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ سال 2021 کے دوران آر پی ایف نے 630 افراد کو انسانوں کے اسمگلروں کے چنگل سے نجات دلائی۔ ان میں 54 خواتین، 94 نابالغ لڑکیاں، 81 مرد اور 401 نابالغ لڑکے شامل ہیں۔
آر پی ایف نے اپنے خاندان سے مختلف وجوہات کی وجہ سے کھوئے ہوئے/ الگ کیے گئے بچوں کو دوبارہ ملانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 11900 سے زیادہ ایسےبچوں کو بچایا ہے جنہیں دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے اور جو ہندوستانی ریلوے کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔ 132 چائلڈ ہیلپ ڈیسک پورے ملک میں کام کر رہے ہیں جہاں آر پی ایف بچوں کو بچانے کے لیے نامزد غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ کام کرتی ہے۔
- مسافروں کے خلاف جرائم میں ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی –
پولیس کی کاروائیاں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ذمہ داری ہے، جسے وہ ریلوے میں جی آر پی/ضلع پولیس کے ذریعے ادا کرتے ہیں۔ آر پی ایف، ریلوے مسافروں کے خلاف جرائم کی روک تھام/پتہ لگانے میں پولیس کی کوششوں کی تکمیل کرتا ہے۔ سال 2021 کے دوران، آر پی ایف نے مسافروں کے خلاف جرائم میں ملوث 3000 سے زیادہ مجرموں کو گرفتار کیا اور انہیں متعلقہ جی آر پی/پولیس کے حوالے کیا۔
- ریلوے املاک کی سلامتی اور حفاظت –
ریلوے املاک کی حفاظت اور ریلوے املاک سے جڑے جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے اپنے منشور کے مطابق، آر پی ایف نے اس طرح کے جرم میں ملوث 8744 افراد کو گرفتار کیا اور سال 2021 میں ان کےقبضے سے۔ 5.83 کروڑ روپئے کی مالیت کی چوری شدہ ریلوے املاک کی بازیابی کی ۔
کووِڈ وبا کے دوران، مسافر ٹرینوں کا محدود آپریشن بحال کیا گیا تھا اور کووِڈ پروٹوکول کو لاگو کرنے کے لیے ٹرینوں میں رش کو برقرار رکھنے کی غرض سے، صرف اُن مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی گئی تھی جو ٹرینوں میں ریزرویشن رکھتے تھے۔ اس نے دلالوں کو غیر قانونی طور پر پریمیم نرخوں پر ریزرو ٹکٹ کی خریداری اور فروخت کا کاروبار چلانے کا سنہری موقع فراہم کیا۔ اس جرم پر قابو پانے کے لیے، آر پی ایف نے تیزی سے کام کیا اور سال بھر میں اس طرح کی لعنت کے خلاف مسلسل مہم چلائی اور 4600 سے زیادہ مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ 4100 سے زیادہ مقدمات درج کئے۔ مستقبل کے سفر کے ٹکٹوں کو ان دلالوں نے غیر قانونی طوراپنے قبضے میں کیا ہوا تھا جنکی مالیت 2.8 کروڑ روپے کی تھی۔ ان سےیہ سب چھین لیا گیا۔
- منشیات کے خلاف کارروائی –
2019 میں این ڈی پی قانون کے تحت بااختیار ہونے کے بعد، آر پی ایف کو ریلوے کے ذریعے لے جانے والے منشیات کی ریکوری میں کامیابی ملی جس کی مالیت 15.7 کروڑ روپے سے زیادہ کی تھی۔ اس کے بعد سال 2021 کے دوران 620 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔
- جنگلی حیاتیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی –
جنگلی حیاتیات اور جانوروں کے جسمانی حصوں کی اسمگلنگ فطرت کے خلاف جرم ہے۔ آر پی ایف اس ضمن میں پوری طرح مستعد ہے اور اس نے جنگلی حیاتیات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ سال 2021 کے دوران، آر پی ایف نے کئی ممنوعہ جنگلی حیاتیات جیسے پرندے، سانپ، کچھوا، مور، رینگنے والے جانور وغیرہ اور ان کی پروسیس شدہ مصنوعات کے ساتھ صندل کی لکڑی اور دیگر نباتات اور حیوانات کو برآمد کیا۔
- بزرگوں، خواتین اور معذور افراد کے لیے سفر کو آرام دہ بنانا –
آر پی ایف مدد کے لئے ضرورت مند افراد، خاص طور پر بزرگ شہریوں، بیمار افراد، حاملہ خواتین، معذور افراد اور خواتین مسافروں کو انسانی ہمدردی کے ساتھ، مسلسل مدد فراہم کر رہی ہے۔ ان کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے، آر پی ایف نے سال 2021 کے دوران 25000 سے زیادہ ایسےافراد کو گرفتار کیا ہے جو غیر مجاز طور پر خواتین کے لیے مخصوص کوچوں میں سفر کر رہے تھے اور 9307 افراد معذور افراد کے لیے مخصوص کوچوں میں سوار تھے۔
ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 139 (24 X 7) اور ٹویٹر پر سیکیورٹی سے متعلق پریشانی میں مبتلا مسافروں کی طرف سے موصول ہونے والی 80 ہزار سے زیادہ کالز/شکایات کو فوری طور پر اٹینڈ کیا گیا اور ان کو حل کیا گیا۔
سال 2021 کے دوران، آر پی ایف نے 12377 مسافروں کے 23 کروڑ سے زیادہ مالیت کے چھوڑے ہوئے سامان کو بازیافت کیا اور مناسب تصدیق کےبعد یہ سامان انہیں واپس کر دیا۔ آر پی ایف "آپریشن امانت" کے تحت مسافروں کے لیے یہ خدمات انجام دے رہی ہے۔
*****
U.No.166
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1788151)
Visitor Counter : 209