عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر   جیتندر سنگھ کل حیدرآباد میں ای گورننس کے بارے میں قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گے


اس کانفرنس کا موضوع   بھارت  کا ٹیکیڈ:  عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں ڈیجیٹل گورننس ہے

Posted On: 06 JAN 2022 3:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند کا انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی) اور الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت، تلنگانہ کی ریاستی حکومت کے  تعاون سے حیدرآباد، تلنگانہ میں 7۔ 8 جنوری 2022 کو  ای گورننس کے بارے میں 24ویں کانفرنس کا انعقاد کریں گے۔ اس کانفرنس کا موضوع  ’بھارت کا   ٹیکیڈ: عالمی وبا کے بعد کی دنیا میں ڈیجیٹل گورننس‘ ہے۔

اس کانفرنس کا افتتاح مہمانِ خصوصی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، ارضیاتی سائنس کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر  کے وزیر مملکت،  عملہ، عوامی شکایات اور پنشن،  ایٹمی توانائی  اور  خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کریں گےاور اس کی صدارت  آئی ٹی  ای اینڈ سی، ایم اے  اینڈ یو ڈی اور صنعتوں و کامرس کے وزیر جناب کے ٹی راما راؤ کریں گے۔

ای گورننس کے لئے قومی ایوارڈ 2021  مرکزی ، ریاستی اور ضلع  کی سطحوں پر 26 ای گورننس اقدامات اور تعلیمی اور تحقیقی اداروں اور  سرکاری شعبے کے اداروں  کو ایوارڈ اسکیم کے چھ زمروں کے تحت  ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔ ان میں 12 گولڈ، 13 سلور اور  ایک  جیوری ایوارڈ شامل ہیں۔

گورننس کی  آئندہ دہائی میں ڈیجیٹل اختراع ایک اہم  رول  ادا کرے گی اور اس کے لیے  مستقبل میں ڈیجیٹل گورننس کو تشکیل کرنے والے مضامین اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں بات چیت کی ضرورت ہوگی۔  یہ کانفرنس ان ٹنکنالوجیز میں سے چند کے بارے میں مباحثے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہوگی۔ ان مضامین پر اپنی معلومات اور خیالات سے واقف کرانے کے لئے  ممتاز مقررین کو مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس کے دوران مکمل اجلاس  میں چھ ذیلی موضوعات پر  مباحثہ ہوگا:

1. آتم نربھر بھارت: سرکاری  خدمات کا عالم کاری

2. اختراع: پلیٹ فارمائزیشن، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز

3. گولڈ ایوارڈ حاصل کرنے والوں (مرکز / ریاست) کے ذریعہ پریزینٹیشن

4. گڈ گورننس کے لیے ٹیکنالوجی انٹروینشن  کے ذریعے زندگی گزارنے میں آسانی

5. سرکاری  طریقہ کار  کی ری  انجینئرنگ اور  سرکاری کاموں  میں شہریوں کی شرکت

6. بھارت کا ٹیکیڈ:  ڈیجیٹل  معیشت  (ڈیجیٹل ادائیگی۔  شہریوں کو پر اعتماد بنانا)

کانفرنس میں جن موضوعات پر  بریک آؤٹ اجلاس  ہوں گے، ان میں  2021 کی یونیکارن :  اختراع کی طاقت کا مظاہرہ، ضلعی سطح پر ڈیجیٹل مہارت،  انسانی مداخلت کے بغیر  ٹکنالوجی  اور ای گورننس میں نقل پذیری اور پائیداری – بہترین طریقہ کار کے سلسلے میں بلا روک ٹوک  ایک سرے سے دوسرے تک خدمات کی فراہمی  شامل ہیں۔ حکومت تلنگانہ کے  ذریعہ بھی ایک بریک آؤٹ اجلاس منعقد کیا جائے گا، جس کا موضوع ’’ایک ٹیکنالوجی انوویشن ایکو سسٹم تیار کرنا‘‘ ہے۔مرکز ، ریاست اور ضلع سے ای-گورننس کے لئے قومی ایوارڈ  2020-21  حاصل کرنے والے  دونوں اجلاسوں میں  ان اقدامات کا  مظاہرہ کریں گے، جن کے لئے انہیں ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

یہ کانفرنس پورے ملک میں ای-گورننس پہل کے لئے  کافی تحریک  فراہم کرائے گی، جس میں  ایک سرے سے دوسرے سرے تک خدمات کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے میں  ای-گورننس میں اپنے کامیاب اقدامات کا مظاہرہ  کرنے کے  لئے سرول سروینٹ اور صنعتی کپتانوں کو مواقع فراہم کرائے جائیں گے ۔

اس کانفرنس میں تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں، آئی ٹی  صنعت سمیت 28 ریاستوں اور 9 مرکز کے زیر انتظام خطوں کے نمائندے  ورچوئل موڈ سے  شرکت کریں گے۔ قومی کانفرنس میں ذاتی طور پر  شریک ہونے والے  نمائندے  تمام کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں گے۔ تقریب کے دوران گزشتہ سال کے ایوارڈ یافتگان کے  بارے میں ایک  وال آف فیم/ تصویری نمائش  کے ساتھ ساتھ ای گورننس کے میدان میں  بھارت کی حصولیابیوں کو دکھانے کے لیے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  محکمے کے سکریٹری جناب  وی سری نواس، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی، حکومت تلنگانہ کے چیف سکریٹری سمیت حکومت ہند کے سکریٹری بھی  کانفرنس سے  خطاب کریں گے۔ شکریہ کی تحریک انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کے جوائنٹ سکریٹری جناب این بی ایس راجپوت کے ذریعہ پیش کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-168

                          



(Release ID: 1788098) Visitor Counter : 169