بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

توانائی کی وزارت کے تحت سی پی ایس ایز نے مالی سال 2021-22 کے دوران دسمبر کے مہینے تک 40395.34 کروڑروپے کی  پونجی خرچ کی


مالی سال 2020-21میں 47فیصد سے زیادہ کا اخراجات کا سرمایہ خرچ کیا گیا

سی پی ایس ایز نے مالی سال 2021-22 کے کیپیکس کے مجموعی 80 فیصد نشانے کو حاصل کیا

Posted On: 06 JAN 2022 10:06AM by PIB Delhi

توانائی کی وزارت کے تحت سی پی ایس ایز نے مالی سال 2021-22 کے دوران دسمبر کے مہینے تک 40395.34 کروڑروپے پونجی اخراجات(کیپکس)خرچ کئے۔مالی سال 2020-21 کی اسی مدت کے دوران 47فیصد سے زیادہ اخراجات کا سرمایہ خرچ کیا گیا۔

اس طرح وزارت کی کارکردگی میں پچھلے سال کے مقابلے قابل لحاظ بہتری آئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی پی ایس ایز نے مالی سال 2021-22 کیپیکس کے نشانے کو مجموعی طور پربھی  80 فیصد سے زیادہ حاصل کرلیا ہے جو 50690.52 کروڑ روپے کا ہے۔

توانائی کے سیکٹر میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے سی پی ایس ایز میں پاور گرڈ (90.6فیصد) ایس جے وی این (90.19 فیصد) این ٹی پی سی (86.5 فیصد)اور ٹی ایچ ڈی سی (85.38 فیصد) شامل ہیں۔

توانائی کی وزارت نے توانائی سیکٹر کے پروجیکٹوں کے پونجی اخراجات کی رفتار کو بڑھاوا دینے پربہت زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔پروجیکٹوں کے نفاذ میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے باقاعدہ نگرانی اور جائزے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

*************

 

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.150


(Release ID: 1787886) Visitor Counter : 186