کانکنی کی وزارت

معدنیات کی اہم اور کلیدی ضرورتوں میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے کوششیں


آسٹریلیا ، ارجنٹینا، بولیویا اور چلی کاوسیلہ ممالک بننے کا امکان

Posted On: 03 JAN 2022 3:13PM by PIB Delhi

اہم اور کلیدی معدنیات کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنے اور ملک کی معدنیات کے شعبے میں  سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے معدنیات کی وزارت نے نیشنل المونیئم کمپنی لمیٹیڈ(نالکو) ، ہندوستان کاپرلمیٹیڈ (ایچ سی ایل) اور منرل ایکسپلوریشن کارپویشن لمیٹیڈ (ایم ای سی ایل) کی شرکت کے ساتھ ایک مشترکہ کمپنی کھان جی بدیش انڈیا لمیٹیڈ تشکیل دی ہے۔ کمپنی کھان  جی بدیش انڈیا لمیٹیڈ (کے اے بی آئی ایل) کا کام یہ ہے کہ لیتھیئم ، کوبالٹ وغیرہ جیسی اہم اور کلیدی نوعیت کے بیرون ملک معدنیاتی اثاثوں کی نشاندہی کرے اور انہیں حاصل کرے۔ اس پہل کا مقصد آتم نربھر بھارت کو مزید فروغ دینا ہے جس سے  ای موبیلٹی ، قابل تجدید توانائی، میڈیسن ، ایرواسپیس اور ہوابازی وغیرہ جیسے اہم شعبوں کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے گا۔

تسلیم شدہ مطالعات اور انتخاب کی بنیاد پر، بیرون ملک معدنی اثاثوں کے حصول کے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے منتخب وسیلہ  ممالک کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اب تک آسٹریلیا، ارجنٹینا، بولیویا اور چلی جیسے وسیلہ  ممالک کے ساتھ  کھان جی بدیش  انڈیا لمیٹیڈ (کے اے بی آئی ایل )  کے ساتھ شراکت داریاں ہیں  ، جو کہ اہم اور کلیدی معدنیات سے مالا مال ہیں۔ ممکنہ معدنیاتی علاقوں کے سلسلے میں مستعدی اور سرمایہ کاری کے لیے فیصلہ سازی کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ  ابتدائی معلومات کا اشتراک کرنے کے لئے   ان ملکوں میں ہندوستان کے  متعلقہ سفارتخانہ اور مشن  ابتدائی انٹرفیس رہے ہیں۔

 

****

ش ح۔ ح ا ۔ م ص 

U NO : 119



(Release ID: 1787615) Visitor Counter : 183