امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ملک میں غالب موجودہ خطرے اور سیکورٹی چیلنجوں کے جائزہ کے لئے اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ طلب کی
وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خطرے اور عالمی دہشت گرد گروپوں ،دہشت گردوں کوہونے والی فنڈنگ ،نارکو۔دہشت گردی ،منظم جرائم اور دہشت
گردوں کے مابین گٹھ جوڑ ،سائبر اسپیس کا غلط استعمال اور غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ،مرکزی اور ریاست کی سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر اشتراک اور تال میل کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
03 JAN 2022 8:04PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ملک میں پھیلے ہوئے موجودہ خطرے اور سیکورٹی چیلنجوں کا جائزہ لینے کے لئے پیر کے روز نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ طلب کی ۔میٹنگ میں خاص طورپر مرکزی خفیہ ایجنسیوں ،سی اے پی ایف ،مسلح دستوں کے خفیہ ونگ ، محصول اور مالی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان نے حصہ لیا۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پولیس ڈائریکٹر جنرلس نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس میٹنگ میں شرکت کی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خطرے اور عالمی دہشت گرد گروپوں ،دہشت گردوں کو ہونے والی فنڈنگ ، نارکو ۔دہشت گردی،منظم جرائم اور دہشت گردوں کے درمیان گٹھ جوڑ ،سائبر اسپیس کا غلط استعمال اور غیر ملکی دہشت گرد جنگجوؤں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے،مرکز اور ریاست کی سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر اشتراک اور تال میل کی ضرورت پر زوردیا،تاکہ یہ سیکورٹی ایجنسیاں وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے دہشت گردی کے طریقوں اور سیکورٹی چیلنجوں کا بہتر اور مؤثر طریقے سے سامنا کرپائیں۔
*************
ش ح ۔ ش ت ۔ م ش
U. No.118
(Release ID: 1787613)
Visitor Counter : 186