یو پی ایس سی
مشترکہ طبی خدمات کے 2021 کے امتحان کا نتیجہ
Posted On:
03 JAN 2022 4:11PM by PIB Delhi
نومبر 21، 2021 کو منعقدہ مشترکہ طبی خدمات کے2021 کے امتحانات کے نتیجے کی بنیاد پر جن کا ہتمام 11 نومبر 2021 کو کیا گیا تھا، درج ذیل رول نمبروالے امیدواروں کا انٹرویو/پرسنالٹی ٹیسٹ کے اہل قرار دئیے گئے ہیں۔
2۔ ان امیدواروں کی امیدواری جو ان کے ہر لحاظ سے اہل پائے جانے سے مشروط ہے،عارضی نوعیت کی ہے جیسا کہ امتحان کے نوٹس میں درج کیا گیا ہے۔ امیدواروں کو اپنے دعووں کی تائید میں انٹرویو/پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت عمر/عمر میں چھوٹ/تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، کمیونٹی ریزرویشن، بینچ مارک معذوری (اگر قابل اطلاق ہو) وغیرہ سے متعلق اصل اسناد پیش کرنا ہوں گے۔ لہذا انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی اسناد تیاررکھیں اور پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے حاضر ہونے سے پہلے اہم ہدایات کے مطابق جو کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں، اسناد کی ضرورت کو پہلے سے چیک کریں۔
3۔ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے 7 جولائی 2021 کو ہندوستان کے ای گزٹ میں مطلع کردہ مشترکہ طبی خدمات کے 2021 کے امتحان کے ضابطوں کے مطابق، ان تمام امیدواروں کو مفصل درخواست فارم (ڈی۔ اے۔ ایف) آن لائن بھرنے ہوں گے جسے کمیشن کی ویب سائٹ :
http://www.upsconline.nic.in
پر دستیاب کرایا جائے گا۔ یہ دستیابی 04/01/2022 سے 18/01/2022 کی شام 06:00 بجے تک ہوگی۔ ڈی اے ایف کو بھرنے اور اسے آن لائن کمیشن میں جمع کروانے کے حوالے سے اہم ہدایات بھی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی جائیں گی۔ جن امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے انہیں آن لائن ڈی اے ایف بھرنے سے پہلے کمیشن کی ویب سائٹ کے متعلقہ صفحہ پر خود کو رجسٹر کرانا ہوگا اور اہلیت، ریزرویشن کے دعوے وغیرہ کی تائید میں متعلقہ اسناد/دستاویزات کی اسکین شدہ کاپیوں کو اپ لوڈ کرنے کے آن لائن جمع کرانا ہوگا۔ اہل امیدواروں کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 7.07.2021 کو ہندوستان کے ای گزٹ میں شائع ہونے والے مشترکہ طبی خدمانت کے 2021 کے امتحانات کے ضوابط سے رجوع کریں۔
4۔ مشترکہ طبی خدمات کے 2021 کے امتحان کے مفصل درخواست فارم اور قواعد کو بھرنے کی ہدایات کو انٹرویو کے وقت پیش کئے جانے والی اسناد کے حوالے سے غور سے پڑھا جائے۔ امیدوار اپنی عمر، تاریخ پیدائش، تعلیمی قابلیت، برادری (درج فہرست ذات و قبائل/ دیگر پسماندہ طبقات/ اقتصادی طور پر کمزور طبقات ) اور معذوری کی سند (کم سے کم چالیس فیصد معذور امیدوار ہونے کی صورت میں) کتائید میں خاطر خواہ ثبوت پیش نہ کرنے کے مکمل طور پر خود ذمہ دار ہوں گے۔ اگر ان میں سے کوئی اہل امیدوار مشترکہ طبی خدمات کے 2021 کے امتحان کے لئے اپنی امیدواریتائید میں کوئی بھییا تمام مطلوبہ اصل دستاویزات لانے میں ناکام رہتا ہے، اسے پی ٹی بورڈ کے سامنے خود کو پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہیآمد ورفت کا خرچ دیا جائے گا۔
5۔ پرسنالٹی ٹیسٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کے انٹرویو/پرسنالٹی ٹیسٹ شیڈول کو مقررہ وقت پر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ انٹرویو کی صحیح تاریخ بہرحال امیدواروں کو ای-سمن لیٹر کے ذریعے بتائی جائے گی۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں تازہ اطلاعات کے لئے کمیشن کی اس ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں:
(https://www.upsc.gov.in)
6. امیدواروں کو پرسنالٹی ٹیسٹ کی مطلع کردہ تاریخ اور وقت میں تبدیلی کی کوئی درخواست عام طور پر کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی۔
7۔ کوالیفائی نہ کرنے والے امیدواروں کی مارک شیٹ حتمی نتیجہ کی کمیشن کی ویب سائٹ پر (شخصیت کا امتحان لینے کے بعد) اشاعت کے بعد اپ لوڈ کیا جائے گا اور یہ ویب سائٹ پر 30 دنوں تک دستیاب رہے گی۔
8۔ امیدوار کمپیوٹر کی بورڈ کے ذریعہ اپنے رول نمبر اور تاریخ پیدائش کا پتہ چلا کرمارکس شیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مارکس شیٹ کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپیاں امیدواروں کو بہر حال یو پی ایس سی کی طرف سے مخصوص درخواست کی بنیاد پر جاری کی جائیں گی جس کے ساتھ اپنے پتے کا مہر لگا ہوا لفافہ بھی ہو۔ مارکس شیٹ کی پرنٹ شدہ/ہارڈ کاپیاں حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ پر حاصل نمبرات کے ڈسپلے کے تیس دن کے اندر درخواست کریں، اس کے بعد ایسی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
9۔ یونین پبلک سروس کمیشن کے کیمپس میں ایک سہولت فراہم کرنے والا کاؤنٹر ہے۔
امیدوار کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام ۵ بجے کے درمیان ذاتی طور پر یا ٹیلی فون پر اپنے امتحان/نتیجے سے متعلق کوئی بھی معلومات/وضاحت حاصل کر سکتے ہیں۔ فون نمبر یہ ہیں:
(011)-23385271/23381125/23098543
نتائج کے لئے یہاں کلک کریں:
https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2022/jan/doc2022132101.pdf
***
ش ح۔ ع س ۔ ک ا
(Release ID: 1787558)
Visitor Counter : 210