بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی جہاز رانی وزیر کا کہنا ہے کہ ہلدیہ جیٹی جلد ہی کام کرنا شروع کرے گی، اس اندرون ملک ٹرمینل کے لیے ہلدیہ سے پانڈو تک پرانے دریا کے راستے کو بحال کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے

Posted On: 03 JAN 2022 9:07AM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں  اور آیوش کے مرکزی وزیر شری سربانند سونووال نے آج اعلان کیا کہ ہلدیہ کے اندرون ملک آبی گزرگاہ کے ٹرمینل کے لیے ٹھیکہ دے دیا گیا ہے اور یہ جیٹی جلد ہی گوہاٹی کے پانڈو ٹرمینل پر درآمدات اور برآمدات اور اندرون ملک کارگو بھیجنے کے لیے کام کرے گی جو شمال مشرق کو قومی آبی گزرگاہ 2 کے ذریعے کولکتہ سے جوڑتا ہے۔ یہ شمال مشرق سے بیرونی ممالک اور ہندوستان کی دیگر ریاستوں تک کارگو کی آسان اور سستی نقل و حرکت کے لیے چکن نیک روٹ کا متبادل فراہم کرے گا۔

وزیر موصوف نے کولکاتہ اور ہلدیہ بندرگاہ کی بندرگاہ اور جہاز رانی کی صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی۔ اہم تیل  کی سرکاری دائرے کار والی کمپنیاں (پی ایس یوز)، اسٹیل کمپنیاں جیسے ٹاٹا اسٹیل اور سیل، ٹرمینل آپریٹرز، شپنگ لائنز، بارج آپریٹرز، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس اور سیاما پرساد مکھرجی پورٹ کے زمین کا استعمال کرنے والوں نے میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیر  موصوف نے ان سب کو کولکاتہ بندرگاہ کے ذریعے سمندری اور دریا کے راستے کے مجموعہ (این ڈبلیو 1 اور این ڈبلیو2) کو استعمال کرنے کے اس منفرد موقع میں شراکت دار بننے کی دعوت دی۔

شری سونووال نے یہ بھی بتایا کہ  این ڈبلیو1اور 2 کو برقرار رکھنے کے لیے گہرائی کی یقین دہانی کا معاہدہ کیا گیا ہے، اور جیسے ہی گہرائی کے متعلق یقین دہانی کرائی جاتی ہے، بجرا چلانے والے جلد ہی ان آبی گزرگاہوں کا استعمال شروع کر دیں گے ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ بجر وں کے لیے آسان اور نرم شرائط والے فنڈز دینے کے  سلسلے میں بینکوں کو گارنٹی فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ یہ شعبہ ترقی کر سکے۔ اسٹیک ہولڈرز نے یقین دلایا کہ وہ اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے اس موقع کو بروئے کار لانے کے لیے آگے آئیں گے۔ اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں 40 سے زائد اہم متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

****************

 (ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO:42


(Release ID: 1787044) Visitor Counter : 147