صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووِڈ۔19: مفروضات بنام حقائق


میڈیا رپورٹس کا یہ دعویٰ کہ بھارت ٹیکہ کاری سے متعلق اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، پوری طرح سے گمراہ کن ہیں

بھارت کا قومی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام دنیا کے ازحد کامیاب اور سب سے بڑے ٹیکہ کاری پروگراموں میں سے ایک ہے

Posted On: 02 JAN 2022 3:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 02 جنوری 2022

ایک مشہور بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے ذریعہ حال ہی میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ یہ رپورٹ گمراہ کن ہے اور مکمل تصویر پیش نہیں کرتی۔

عالمی وبائی مرض کووِڈ۔19 کے خلاف نبرد آزمائی میں بھارت کا قومی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری پروگرام کافی کم آبادی والے متعدد ترقی یافتہ مغربی ممالک کے مقابلے میں ازحد کامیاب اور سب سے بڑے ٹیکہ کاری پروگراموں میں سے ایک ہے۔

16 جنوری 2021 کو قومی کووِڈ ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کے بعد سے بھارت نے اپنے مستحق شہریوں کو اب تک پہلے ٹیکے کی 90 فیصد خوراک اور دوسرے ٹیکے کی 65 فیصد سے زائد خوراک لگائی ہیں۔ اس مہم کے دوران بھارت نے دنیا کے مقابلے میں کئی غیر معمولی حصولیبابیاں درج کی ہیں، جن میں 9 مہینوں سے بھی کم مدت میں 100 کروڑ سے زائد ٹیکے لگانا اور ایک ہی دن میں ٹیکے کی 2.51 کروڑ خوراکیں دینا، نیز متعدد مواقع پر یومیہ ایک کروڑ ٹیکے لگانے جیسی حصولیابیاں شامل ہیں۔

دیگر ترقی یافتہ ممالک کےمقابلے میں، بھارت نے اپنی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 93.7 کروڑ (آر جی آئی کے مطابق)مستحق بالغ شہریوں کی ٹیکہ کاری انجام دینے میں بہتر طور پر کام کیا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک کی ٹیکہ کاری مہم کے ساتھ ایک سرسری موازنہ درج ذیل ہے:

ملک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

ریاست ہائے متحدہ امریکہ

73.2%

61.5%

برطانیہ

75.9%

69.5%

فرانس

78.3%

73.2%

اسپین

84.7%

81%

بھارت

90%

65%

 

مستحق آبادی کے لیے پہلا ٹیکہ لگانے کے معاملے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے محض 73.2 فیصد آبادی پر احاطہ کیا ہے، جبکہ برطانیہ نے اپنی 75.9 فیصد آبادی کواور فرانس نے 78.3 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگایا ہے، وہیں اسپین نے اپنی آبادی کے 84.7 فیصد حصے پر احاطہ کیا ہے۔ بھارت پہلے ہی کووِڈ۔19 کے خلاف ٹیکے کی پہلی خوراک دینے کے معاملے میں 90 فیصد مستحق آبادی پر احاطہ کر چکا ہے۔

اسی طرح سے ٹیکوں کی دوسری خوراک دینے کے سلسلے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اپنی آبادی کے صرف 61.5 فیصد حصے پر ہی احاطہ کیا ہے، جبکہ برطانیہ نے اپنی 69.5 فیصد آبادی کو ٹیکہ لگایا ہے اور فرانس نے 73.2 فیصد آبادی پر احاطہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسپین نے اپنی 81 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری کی ہے۔ بھارت نے کووِڈ۔19 کے خلاف ٹیکے کی دوسری خوراک دینے کے معاملے میں 65 فیصد سے زائد مستحق آبادی پر احاطہ کر لیا ہے۔

اس کے علاوہ، بھارت میں 11 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے کاری کے دوران پہلے ہی ٹیکہ پہلی خوراک کا صد فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے، جبکہ 3 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اب تک کووِڈ۔19 کے خلاف 100 فیصد مکمل ٹیکہ کاری (پہلی اور دوسری خوراک ، دونوں) کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔متعدد ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ صد فیصد ٹیکہ کاری بہت جلد مکمل کیے جانے کی امید ہے۔

ایک ملک گیر کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم یعنی کہ ہر گھر دستک مہم 3 نومبر 2021 سے نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت گھر گھر جاکر تمام محرومین اور بقیہ مستحق مستفیدین تک پہنچنا، بیداری پھیلانا اور ان کی ٹیکہ کاری جیسے امور  شامل ہیں ۔ اس نتیجے میں مہم کی شروعات کے بعد اب تک پہلا ٹیکہ لگانے کے احاطے میں 11.6 فیصد اضافہ رونما ہوا ہے،جبکہ اسی مدت کے دوران دوسری خوراک لگانے میں 28.9 فیصد کا اضافہ رونما ہوا ہے۔

دسمبر 2021 میں کووِڈ۔19 معاملات میں عالمی پیمانے پر اضافہ، اومیکرون ویرئینٹ کا پتہ لگنے، جسے باعث تشویش ویرئینٹ (وی او سی) کے طور پر زمرہ بند کیا گیا ہے، سائنسی شواہد، بہترین عالمی طور طریقوں اور ’’کووِڈ۔19 ورکنگ گروپ‘‘ کے ’’قوت مدافعت پر قومی تکنیکی مشاورتی گروپ (این ٹی اے جی آئی) ‘‘ کے ذریعہ اِن پٹ / سجھاؤ اور ساتھ ہی این ٹی اے جی آئی کی ’’اسٹینڈنگ ٹیکنیکل سائنٹفک کمیٹی (ایس ٹی ایس سی)‘‘ کی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 جنوری 2022 سے شروع ہونے والی 15 سے 18 برس کے بچوں کی کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری مہم کی سائنٹفک ترجیح اور کوریج کو مزید بہتربنانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

کووِڈ۔19 کے خلاف بھارت کی نبرد آزمائی کو مزید مضبوطی فراہم کرتے ہوئے صحت و کنبہ بہبود کی وزارت کی سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے دسمبر 2021 میں دو اضافی ٹیکوں کو منظوری دے دی ہے۔ ان میں ہنگامی حالات میں محدود استعمال کے لیے بایولوجیکل۔ای کا سی او آر بی ای وی اے ایکس ٹیکہ اور ایس آئی آئی کا کوویکس ٹیکہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت میں ہنگامی حالات میں محدود پیمانے پر استعمال کیے جانے والے ٹیکوں کی تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 27



(Release ID: 1787002) Visitor Counter : 235