امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امیت شاہ نےسال 2022 کے پہلے ہی دن پی ایم کسان یوجنا کے تحت 10 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 20,000 کروڑ روپے منتقل کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا


جناب امت شاہ نے کہا کہ کسانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک کی مجموعی ترقی ممکن نہیں ہے اور ملک نے کسان دوست مودی حکومت دیکھی ہے، جو کسانوں کو خود انحصار بنانے کے لیے گزشتہ سات سالوں سے مسلسل کوششیں کر رہی ہے

پی ایم کسان یوجنا نے کسانوں کو کاشتکاری کے انتہائی نازک وقت میں مالی مدد دے کر قرض سے پاک رکھنے کا بہت بڑا کام کیا ہے

Posted On: 01 JAN 2022 4:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ یکم جنوری   مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امیت شاہ نے سال 2022 کے پہلے ہی دن پی ایم کسان یوجنا کے تحت 10 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں 20,000 کروڑ روپے منتقل کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا کہ "کسانوں کو بااختیار بنائے بغیر ملک کی مجموعی ترقی ممکن نہیں ہے اور ملک نے کسان دوست مودی حکومت دیکھی ہے، جو گزشتہ سات سالوں سے کسانوں کو خود انحصار بنانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ "پی ایم کسان یوجنا نے کسانوں کو کاشتکاری کے انتہائی نازک وقت میں مالی مدد دے کر قرض سے پاک رکھنے کا بہت اچھا کام کیا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-17



(Release ID: 1786816) Visitor Counter : 196