مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹی سی آئی ایل نے سال 21-2020 ء میں ٹیکس کی ادائیگی کے بعد بالترتیب 17492.90 ملین روپئے اور 527.70 ملین روپئے کا محصول اور منافع حاصل کیا


ٹیلی کوم محکمے کو 211.10 ملین روپئے کے منافع کی ادائیگی کی

Posted On: 31 DEC 2021 12:01PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 31 دسمبر  / ٹیلی کمیونی کیشنز کنسٹلٹنس انڈیا لمیٹیڈ ( ٹی سی آئی ایل ) کے چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر جناب سنجیو کمار نے محکمۂ ٹیلی مواصلات کے چیئرمین ڈی سی سی اور سکریٹری جناب کے راجا رمن کو 211.10 ملین روپئے کا منافع کا چیک پیش کیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001V5XY.jpg

 

          اپنے قیام کے وقت سے ہی ٹی سی آئی ایل مسلسل منافع کمانے والی کمپنی  رہی ہے  ۔ ٹی سی آئی ایل نے 21-2020 ء تک  حکومت کو 2678.60 ملین روپئے کا منافع دیا  ۔ اس کمپنی میں  حکومت کی ابتدائی سرمایہ کاری 3 ملین روپئے تھی ۔ 16-2015 ء کے دوران مزید  160 ملین روپئے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی ۔  کمپنی  کا  31  مارچ ، 2021 ء کو گروپ  اور اسٹینڈ الون نیٹ وَرتھ   بالترتیب 9595.1 ملین روپئے اور 6111 ملین روپئے  تھا ۔

          21-2020 ء میں ٹی سی آئی ایل نے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد بالترتیب 17492.90 ملین روپئے اور  527.70 ملین روپئے کا اسٹینڈ الون محصول اور  منافع حاصل کیا ۔

          ٹی سی آئی ایل کا قیام  اگست ، 1978 ء  میں وزارتِ مواصلات کے محکمۂ  ٹیلی مواصلات  کے تحت  منی رتن زمرہ – I کمپنی کی شکل میں عمل میں آیا تھا ۔  بھارت سرکار کے پاس ، اِس کا 100 فی صد شیئر ہے ۔ ٹی سی آئی ایل ایک نمایاں انجینئرنگ اور کنسلنٹنسی کمپنی ہے ۔ ٹی سی آئی ایل بھارت اور بھارت سے باہر ٹیلی مواصلات  ، آئی ٹی اور سول کنسٹرکشن کے شعبوں  سے متعلق  سبھی طرح کے پروجیکٹوں پر  کام کرتی ہے ۔  ٹی سی آئی ایل نے 70 سے زیادہ ملکوں میں متعدد پروجیکٹوں کو  پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے ۔

          بیرونِ ملک یہ کمپنی کویت ، سعودی عرب ، عمان ، ماریشس ، نیپال وغیرہ میں کام کرتی ہے ۔ کمپنی کی یہ سرگرمیاں  پین افریقہ  ای – وِدیا بھارتی اور آروگیہ بھارتی پروجیکٹ  کے علاوہ ہے ، جو 15 سے زیادہ افریقی ملکوں میں چل رہے ہیں اور   مزید  افریقی ممالک ، اِس میں شامل ہونے والے ہیں ۔

          کمپنی  بھارت سرکار کے متعدد با وقار پروجیکٹوں پر بھی  عمل در آمد  کر رہی ہے  ، جن میں محکمۂ ڈاک ، دفاع  ، نیوی او ایف سی پروجیکٹس ، اے پی ایس ایف ایل  ، تلنگانہ فائبر ، بی بی این ایل  - وی ایس اے ٹی اور ایکلویہ اسکول  کے لئے دیہی آئی سی ٹی پروجیکٹ شامل ہیں ۔

 

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح ۔  م م   ۔ ع ا  )  

U. No. 15013

 



(Release ID: 1786516) Visitor Counter : 137