وزارت خزانہ

وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے ریاستوں کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ماقبل بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 30 DEC 2021 4:54PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 دسمبر 2021:

خزانہ اور کارپویٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن  نے آج نئی دہلی میں مرکزی بجٹ 2022۔23 کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (مقننہ کے ساتھ) کے وزرائے خزانہ کے ساتھ ماقبل بجٹ مشاورتی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت، وزرائے اعلیٰ، نائب وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ، ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (مقننہ سمیت) اور مرکزی حکومت کے وزراء اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

مرکزی خزانہ سکریٹری نے غور و فکر میں شامل تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور اس خصوصی مشاورتی میٹنگ کی اہمیت کے بارے میں بتایا ۔ بیشتر شرکا ء نے مرکزی وزیر خزانہ کا،وبائی مرض کے بدترین مہینوں کے دوران اپنی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی اعتبار سے تعاون فراہم کرنے، قرض لینے کی حدود میں اضافہ کرنے، ریاستوں کو یکے بعد دیگرے قرض فراہم کرنے اور پونجی لاگت کے لیے خصوصی امداد فراہم کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے بجٹ تقریر میں شامل کرنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ کو متعدد مشورے بھی دیے۔ وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ 2022۔23 کے لیے شرکاء کا ان کے سجھاؤں اور مشوروں کے لیے شکریہ ادا کیا اور ہر ایک سجھاؤ پر غور و فکر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14991



(Release ID: 1786464) Visitor Counter : 145