وزارت دفاع
دفاع میں خود انحصاری حاصل کرنے اور ڈی پی ایس یو کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے وزارت دفاع نے ذیلی نظاموں/ اسمبلیوں/ ذیلی اسمبلیوں/ پرزوں کی مثبت مقامی سازی کی فہرست کو مشتہر کیا
Posted On:
29 DEC 2021 1:11PM by PIB Delhi
دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری حاصل کرنے اور دفاعی سرکاری شعبے کی کمپنیوں (ڈی پی ایس یوز)کی درآمدات کو کم کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر دفاعی پیداوار کے محکمے، وزارت دفاع نے ذیلی نظاموں/ اسمبلیوں/ ذیلی اسمبلیوں/ / پرزوں کی مثبت مقامی سازی کی فہرست کو مشتہر کیا ہے۔اس فہرست میں 2,500 درآمدی اشیاء شامل ہیں جو پہلے ہی دیسی بنا دی گئی ہیں اور 351 درآمدی اشیاء جنہیں اگلے تین سالوں میں دیسی بنا دیا جائے گا۔ اس آتم نربھر اقدام سے ہر سال تقریباً 3,000 کروڑ روپئے کےمساوی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
ان اشیاء کی تفصیلات سریجن پورٹل (https://srijandefence.gov.in/DPSU%20Indigenization%20List.pdf) پر دستیاب ہیں۔ فہرست میں بتائی گئی ٹائم لائنز کے بعد انہیں صرف ہندوستانی صنعت سے خریدا جائے گا۔
ہتھیاروں/پلیٹ فارمز/نظاموں/گولہ بارود وغیرہ کی دو مثبت فہرستیں فوجی امور کے محکمے کی طرف سے پہلے ہی مشتہر کر دی گئی ہیں، تاکہ 'آتم نر بھر بھارت ابھیان' کے حصے کے طور پر دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے۔
****************
(ش ح ۔س ب۔رض )
U NO: 14941
(Release ID: 1786032)
Visitor Counter : 229