وزارت دفاع

مدھیہ پردیش کے مہو میں بھارتی فوج نے کوانٹم لیباریٹری قائم کی

Posted On: 29 DEC 2021 12:18PM by PIB Delhi

بھارتی فوج ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دائرے میں  کےشعبے میں مستحکم تاہم اہم قدم بڑھارہی ہے۔ فوج نے نیشنل سیکورٹی کاؤنسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس) کے تعاون سے  حال ہی میں مدھیہ پردیش کے مہو میں ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ کے ملٹیری کالج میں کوانٹم  لیباریٹری قائم کی ہےتاکہ اس کلیدی ڈیولپمینٹ شعبے میں تحقیق اور تربیت کو آگے بڑھایا جاسکے۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نرونے کوان کے مہو کے حالیہ دورہ کے دوران اس سہولت کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

بھارتی فوج نے صنعت اور اکیڈمیوں کی سرگرم حمایت اور تعاون کے علاوہ فارورڈ ایریاز میں 140 سے زیادہ تعیناتی کے ساتھ اس ادارے میں مصنوعی ذہانت کا ایک مرکز بھی قائم کیا ہے۔جدید سائبر رینج اور سائبر سیکورٹی لیبس کے ذریعہ سائبر وار فیئر پر تربیت فراہم کی جارہی ہے ۔پچھلے سال اکتوبر میں منعقد ہوئے الیکٹرومیگنیٹک اسپیکٹرم اور نیشنل سیکورٹی  سے متعلق ایک مذاکرے میں الیکٹرونک میگنیٹک اسپیکٹرم کے سلسلے میں فوج کی دخل اندازی کے لئے ایک نظریاتی خاکہ پیش کیا گیا تھا تب سے بھارتی فوج کے ٹیکنالوجی کے اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اے آئی ،کوانٹم اور سائبر میں سرمایہ کاری کریں۔

کوانٹم ٹکنالوجی کے  شعبہ میں  بھارتی  فوج کے ذریعہ کی گئی تحقیق  سےاگلی جنریشن کے مواصلات میں آگے بڑھنے میں مدد گار ثابت ہوگی اور بھارتی مسلح افواج میں خفیہ نگاری کے موجودہ نظام کو پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی(پی کیو سی)میں تبدیل کرے گی۔

 

Pic(1.jpeg

Pic(2.jpeg

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ م ش

U. No.14937



(Release ID: 1786030) Visitor Counter : 245