امور داخلہ کی وزارت

وزارت داخلہ نے مشنریز آف چیریٹی (ایم او سی) کے بینک کھاتوں کو منجمد نہیں کیا


اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے مطلع کیا کہ خود مشنریز آف چیریٹی نے ایس بی آئی سے اپنے کھاتوں کو منجمد کرنے کی گذارش کی تھی

ایف سی آر اے رجسٹریشن کے رینیوَل سے متعلق درخواست کو برعکس اِن پٹس کے باعث مسترد کیا گیا

مشنریز آف چیریٹی کی جانب سے رینیوَل درخواست کو مسترد کرنے سے متعلق جائزے کے لیے کوئی درخواست / نظرثانی موصول نہیں ہوئی ہے

Posted On: 27 DEC 2021 6:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 دسمبر 2021

 

مشنریز آف چیریٹی (ایم او سی) کے ذریعہ ایف سی آر اے رجسٹریشن کے رینیوَل کے لیے غیر ملکی تعاون قواعد (ایف سی آر اے) کے تحت دی گئی رینیوَل سے متعلق درخواست کو 25 دسمبر 2021 کو ایف سی آر اے 2010 اور غیر ملکی تعاون قواعد و ضوابط (ایف سی آر آر) 2011 کے تحت استحقاق سے متعلق شرائط پوری نہیں کرنے  کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا تھا۔ رینیوَل درخواست کو مسترد کرنے کا جائزہ لینے کے لیے مشنریز آف چیریٹی (ایم او سی) کی جانب سے کوئی درخواست/نظرثانی موصول نہیں ہوئی ہے۔

مشنریز آف چیریٹی (ایم او سی) کو ایف سی آر اے کے تحت رجسٹریشن نمبر 147120001 کے تحت رجسٹر کیا گیا تھا اور اس کا رجسٹریشن 31 اکتوبر 2021 تک قابل قبول تھا۔ اس کی ولیڈیٹی کو، دیگر ایف سی آر اے اداروں، جن کی رینیوَل سے متعلق درخواستیں رینیوَل کے لیے زیرالتوا تھیں،  کے ساتھ 31 دسمبر 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا۔

حالانکہ، ایم او سی کی رینیوَل سے متعلق درخواست پر غور کرتے وقت کچھ برعکس ان پٹس سامنے آئے۔ ریکارڈ میں درج اِن پٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایم او سی کی رینیوَل درخواست کو منظوری نہیں دی گئی۔ ایم او سی کا ایف سی آر اے رجسٹریشن 31 دسمبر 2021 تک قابل قبول ہے۔ وزارت داخلہ نے ایم او سی کے کسی بھی کھاتے کو منجمد نہیں کیا۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اطلاع دی ہے کہ خود ایم او سی نے ایس بی آئی سے اپنے کھاتوں کو منجمد کرنے کی گذارش کی تھی۔

 

************

 

 

 

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 14873



(Release ID: 1785646) Visitor Counter : 189