عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے گڈ گورننس ڈے ، 25 دسمبر 2021ء کو گڈ گورننس اِنڈیکس 2021لانچ کیا
20 ریاستوں نے 2021ء میں اپنے جامع جی جی آئی اسکور میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے
گجرات 58اشاریہ اِنڈیکس میں جامع رینکنگ میں سب سے اوپر ہے، اس کے بعد مہاراشٹرا ور گوا کا مقام ہے
اُترپردیش نے 2019 سے 2021 کی مدت میں جی جی آئی اشاریہ میں 8.9 فیصد کی بہتری درج کی
جموں و کشمیر نے 2019 سے 2021ء کی مدت میں جی جی آئی اشاریہ میں 3.7 فیصد بہتری درج کی
مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی جامع رینکنگ میں دہلی اعلیٰ مقام پر ہے
Posted On:
25 DEC 2021 5:21PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25دسمبر؍2021:
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج وگیان بھون نئی دہلی میں گڈ گورننس ڈے کے موقع پر ڈی اے آر پی جی کے ذریعے تیار کیا گیا گڈ گورننس اِنڈیکس 2021ء جاری کیا۔
گڈ گورننس ڈے کے موقع پر منعقد ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے جناب امت شاہ نے کہا کہ لوگ طویل عرصے سے بہتر حکمرانی کا انتظار کررہے تھے، جو پچھلے 7 برسوں میں نریندر مودی حکومت کے ذریعے کیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ 2014ء کے بعد سے جمہوریت میں لوگوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اُنہیں مودی حکومت کے ذریعے کی گئی ترقی کا فائدہ پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔
اچھی حکمرانی کی مثال دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ پچھے 7برسوں میں مودی حکومت کے خلاف بدعنوانی کا کوئی ایک بھی الزام نہیں لگا ہے، کیونکہ یہ ایک صاف اور شفاف انتظامیہ ہے۔
اس موقع پر عملے،عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر مرکوز انتظامیہ مودی حکومت کی حکمرانی کے ماڈل کے مرکز میں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اِنڈیکس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں حکمرانی کی صورتحال کا تجزیہ کرنے میں سود مند ثابت ہوگا۔
گڈ گورننس اِنڈیکس ، جی جی آئی 2021 فریم ورک میں 10 شعبوں اور 58 اشاریے کو شامل کیا گیا ہے۔جی جی آئی 21-2020ء کے شعبے ہیں (1)زراعت اور اُس سے متعلقہ علاقے، (2)کامرس اور صنعت ، (3) انسانی وسائل ترقی، (4)عوامی صحت، (5)عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال، (6)اقتصادی حکمرانی، (7)سماجی بہبود اور ترقی، (8)عدلیہ اور عوامی تحفظ، (9) ماحولیات اور(10)شہریوں پر مرکوز حکمرانی۔ جی جی آئی 21-2020ء ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 4 زمروں میں زمرہ بند کرتی ہے، یعنی (i) دیگر ریاستیں –گروپ اے؛ (ii)دیگر ریاستیں-گروپ بی؛ (iii) شمال مشرق اور پہاڑی ریاستیں؛ اور (iv)مرکز کے زیر انتظام خطے۔
گجرات، مہاراشٹر اور گوا 10 شعبوں کو کور کرتے ہوئے جامع رینک اسکور میں اعلیٰ مقام پر ہے۔ جی جی آئی 2021ء کا کہنا ہے کہ گجرات نے 12.3فیصد کا اضافہ درج کیا اور گوا نے جی جی آئی 2019اشاریہ پر 24.7فیصد کا اضافہ درج کیا۔گجرات نے اقتصادی حکمرانی ، انسانی وسائل کی ترقی، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال ، سماجی بہبود اور ترقی ، عدلیہ اور عوامی تحفظ سمیت 10 میں سے 5شعبوں میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔ مہاراشٹر نے زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبوں ، انسانی وسائل کی ترقی، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال ، سماجی بہبود اور ترقی میں زور دار مظاہرہ کیا ہے، جبکہ گوا نے زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبوں، کامرس اور صنعت، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال، اقتصادی حکمرانی، سماجی بہبود اور ترقی و ماحولیات میں زبردست مظاہرہ کیا ہے۔
جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ اُترپریش نے جی جی آئی 2019 کے مظاہرے کے مقابلے میں 8.9 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔اُترپردیش نے کامرس وصنعت کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سماجی بہبود و ترقی اور عدلیہ و عوامی تحفظ میں بھی بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اُترپردیش نے عوامی شکایات ازالہ سمیت شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں بھی اچھا مظاہرہ کیا ہے۔
جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ نے جی جی آئی 2019کے مظاہرے کے مقابلے میں 12.6فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔جھارکھنڈ نے 10 شعبوں میں سے 7 شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔راجستھان نے جی جی آئی 2019 کے مظاہرے کے مقابلے میں 1.7 فیصد کا اضافہ درج کیا ہے۔راجستھان نے عدلیہ اور عوامی تحفظ ، ماحولیات اور شہریوں پر مرکوز حکمرانی میں دیگر ریاستوں(گروپ بی)زمرے میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔
جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ شمال مشرق اور پہاڑی ریاستوں کے زمرے میں میزورم اور جموں و کشمیر نے جی جی آئی 2019 کے مظاہرے کے مقابلے میں تمام شعبوں میں بالترتیب 10.4 فیصد اور 3.7فیصد کا مجموعی اضافہ درج کیا ہے۔ میزورم نے کامرس و صنعت ، انسانی وسائل کی ترقی، عوامی صحت کے شعبوں میں زور دار مظاہرہ کیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر نے کامرس و صنعت شعبے میں بہترین مظاہرہ کیا ہے اور زراعت و اُس سے متعلقہ شعبوں، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال، عدلیہ اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں اپنے اسکور میں بہتری درج کی ہے۔
جی جی آئی 2021 کے مطابق مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے زمرے میں دہلی نے جی جی آئی 2019 اشاریہ کے مقابلے میں 14 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے جامع رینک میں اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ دہلی نے زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبوں ، کامرس و صنعت ، عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کے استعمال و سماجی بہبود و ترقی میں زور دار مظاہرہ کیا ہے۔
جی جی آئی 2021 کا کہنا ہے کہ 20 ریاستوں نے جی جی آئی 2019 اِنڈیکس اسکور کے مقابلے میں اپنے جامع جی جی آئی اسکور میں بہتری درج کی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعے وصول شدہ علاقہ وار اسکور ایک یا دوسرے شعبے میں مضبوط مظاہرے کو دکھاتا ہے۔اسکورنگ کے تجزیے سے یہ بھی پتہ چلتاہے کہ ریاستوں کے درمیان اُن کے جامع حکمرانی اسکور میں بہت معمولی فرق ہے۔یہ اِس بات کو ظاہر کرتاہے کہ ہندوستان کی ریاستوں میں جامع حکمرانی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
شعبوں کے ساتھ ساتھ جامع رینک میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے والی ریاستیں درج ذیل ہیں:
شعبے
|
گروپ اے
|
گروپ بی
|
شمال مشرق اور پہاڑی علاقے
|
مرکز کے زیر انتظام خطے
|
زراعت اور اُس سے متعلقہ شعبے
|
آندھراپردیش
|
مدھیہ پردیش
|
میزورم
|
دادر اینڈ نگر حویلی
|
کامرس اور صنعت
|
تلنگانہ
|
اُترپردیش
|
جموں و کشمیر
|
دمن اینڈ دیو
|
انسانی وسائل ترقی
|
پنجاب
|
اُڈیشہ
|
ہماچل پردیش
|
چنڈی گڑھ
|
عوامی صحت
|
کیرالہ
|
مغربی بنگال
|
میزورم
|
انڈمان اینڈ نکوبار جزائر
|
عوامی بنیادی ڈھانچہ اور اُس کا استعمال
|
گوا
|
بہار
|
ہماچل پردیش
|
انڈمان اینڈ نکوبار جزائر
|
اقتصادی حکمرانی
|
گجرات
|
اُڈیشہ
|
تریپورہ
|
دہلی
|
سماجی بہبود اور ترقی
|
تلنگانہ
|
چھتیس گڑھ
|
سکم
|
دادر اینڈ نگر حویلی
|
عدلیہ اور عوامی تحفظ
|
تمل ناڈو
|
راجستھان
|
ناگالینڈ
|
چنڈی گڑھ
|
ماحولیات
|
کیرالہ
|
راجستھان
|
منی پور
|
دمن اینڈ دیو
|
شہریو ں پر مرکوز حکمرانی
|
ہریانہ
|
راجستھان
|
اتراکھنڈ
|
دہلی
|
جامع
|
گجرات
|
مدھیہ پردیش
|
ہماچل پردیش
|
دہلی
|
موجودہ مقداری اشاریوں کے علاوہ اضافی عمل اور اِن پُٹ پر مبنی اشاریے کو جی جی آئی 21-2020ء فریم ورک کا حصہ بنایا گیا ہے۔اضافی شکلوں کو شامل کرنے کا مقصد جی جی آئی کو حکمرانی کو ناپنے کا ایک زیادہ جامع آلہ بنانا ہے۔جی جی آئی 21-2020ء کی رپورٹ میں کوالٹی کے پہلوؤں کو شامل کرنے ، نئے اشاریوں کو شامل کرنے کے لئے نظریہ اور اِنڈیکس کی گنتی کے لئے ضروری ڈاٹا مہیا کرانے کا روڈ میپ شامل ہے۔
گڈ گورننس اِنڈیکس 2021ء رپورٹ www.darpg.gov.in پر دستیاب ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 14809)
(Release ID: 1785175)
Visitor Counter : 338