نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
کرسمس کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے عوام کو مبارک باد پیش کی
Posted On:
24 DEC 2021 3:29PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائڈو نے عوام کو مبارک باد پیش کی ۔ ان کے پیغام کا مکمل متن انگریزی اور ہندی میں موجود ہے ۔
‘‘عیسیٰ مسیح کی یوم پیدائش ، کرسمس کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہو ں ۔
کرسمس کا تہوار محبت ، رحم اور معافی کے اقدار کے تئیں ہمارے عقائد کی ازسر نو تصدیق کرتا ہے۔ عیسیٰ مسیح کی پیدائش کے موقع پر آئیے ہم ان اقدار کو اپنی زندگی میں اپنائیں جن کے وہ علمبردار تھے ۔ آئیے ہم کم خوش قسمت افراد کے تئیں زیادہ رحم دل بنیں اور امن، رواداری اور ہم اہنگی کی بنیاد پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے اپنا تعاون پیش کریں ۔
میری دعا ہے کہ کرسمس کا یہ تہوار ہماری زندگی میں بے انتہاں خوشیاں لائیں ’’۔
*************
( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(
U. No.14769
(Release ID: 1784862)
Visitor Counter : 227