وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

جناب پرشوتم روپالا نے آئی وی ایف مرکز کا دورہ کیا جہاں ملک میں پہلی بار آئی وی ایف تکنیک سے بننی بھینس کے بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے


وزیر موصوف نے آئی وی ایف تکنیک کے ذریعہ بچھڑوں کی پیدائش کے دیر پا طور طریقوں اور اس سے ہونے والی آمدنی کے بے پناہ امکانات کی نشاندہی کی

Posted On: 24 DEC 2021 1:09PM by PIB Delhi

پرشوتم روپالا نے آج  پونے میں جے کے ٹرسٹ  بواجینکس کا دورہ کیا ۔ ملک میں پہلی بار  آئی وی ایف سینٹر میں  آئی وی ایف تکنیک سے بننی  بچھڑے کی پیدائش ہوئی ہے  ۔

image001EA1H.jpg

 

اس موقع پر  وزیر موصوف نے کہا کہ  مجھے  پہلی مرتبہ بصری تجربہ  حاصل کرنے  کا  موقع ملا جب   ڈاکٹر  وجے پت سنگھانیہ  سینٹر آف  ایکسلینس فور  اسسٹڈ رپروڈکٹیو ٹیکنالوجیز ان لائیواسٹاک میں ساہیوال نسل کی گائے  سے  بیضہ  نکالا گیا تھا ۔

اس موقع پرجناب روپالا نے  اپنی تعریفی کلمات  کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے‘‘سمدھی’’اور ‘‘گوری ’’ ساہیوال مادر گایوں سے مل کر  خوشی ہوئی  جنہوں نے  100 اور 125 بچھڑے پیدا کئے ہیں۔ ہر بچھڑے کوایک لاکھ روپے کی قیمت میں بیچا  گیا ہے   ۔لہذامجھے یہ بتایا گیا ہے   کہ  2 مادر گائیں جے کے  بواجینکس کو ایک سال کے اندر   تقریباً ایک کروڑ روپے کی آمدنی پیدا کرنے میں مدد کرتی ہیں ۔

image002UE93.jpg

انہوں نے  آئی وی ایف تکنیک کے ذریعہ گائیں، بھینسوں کے بچھڑوں کی  پیدائش کےدیرپا طور طریقوں اور اس سے  ہونے والی  آمدنی  کے بے پناہ امکانات کی نشان دہی کی۔

جے کے بواجینکس ،جے ٹرسٹ کی ایک پہل ہے۔  اسی ٹرسٹ نے  نسلی طور پر بالادست گایوں اور بھینسوں کی  تعداد  بڑھانے کی  آئی وی ایف  اور  ای ٹی ٹیکنالوجی کی شروعات کی ہے۔ اس کے لئے  گھریلو نسل کی گایوں اور بھینسوں کے انتخاب پر توجہ دی جاتی ہے ۔

*************

( ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب(

U. No.14764

 

 



(Release ID: 1784845) Visitor Counter : 169