بجلی کی وزارت
آر ای سی نے ،بجلی کے شعبے اور قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو مالیہ فراہم کرنے کے لئے، کے ایف ڈبلیو ترقیاتی بینک کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے
Posted On:
23 DEC 2021 2:38PM by PIB Delhi
آر ای سی لمیٹڈ نے ، حکومت ہند کی وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے ذریعہ دی گئی منظوری کے مطابق، ہند – جرمن باہمی ساجھیداری کے تحت 169.5 ملین امریکی ڈالر کا او ڈی اے مدتی قرضہ حاصل کرنے کے لئے ، کے ایف ڈبلیو ترقیاتی بینک کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔ او ڈی اے قرضے میں سے کچھ رقم، مسابقتی شرح سود پر ، ہندوستان میں اختراعی شمسی پی وی ٹیکنالوجی پر مبنی پیداوری پروجیکٹوں کو جزوی طور پر مالیہ فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جائے گی۔ یہ آر ای سی لمیٹڈ اور کے ایف ڈبلیو کے درمیان بجلی کے شعبے کے پروجیکٹوں کو مالیہ فراہم کرنے کے لئے پانچویں کریڈٹ لائن جب کہ قابل تجدید توانائی کے پروجیکٹوں کو مالیہ فراہم کرنے کے لئے تیسری کریڈٹ لائن ہے، جس پر دستخط کئے گئے ہیں۔
آر ای سی اپنی پالیسیوں کو مسلسل نئی شکلیں دے رہا ہے تاکہ وہ مارکیٹ کی ضروریات اور ترقیاتی مالیاتی حل نیز طریقہ کار کی پیروی کر سکے، جو نجی اور سرکاری سرمایہ کاری ، دو نوں کو ، قابل تجدید توانائی کے شعبے میں قابل پیمانہ اور مؤثر طریقے سے ہم آہنگ کر سکے۔ اس کی ایک مثال کے طور پر آر ای سی نے ، کارپوریشن کے ذریعے مالیہ فراہم کئے جانے والے تمام زمروں کے مابین قابل تجدید توانائی کے شعبے کے لئے کم ترین شرح سود کی پیش کش کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- اع - ق ر)
U-14723
(Release ID: 1784566)
Visitor Counter : 183