وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم وارانسی میں 23 دسمبر کو کثیر رخی ترقیاتی اقدامات شروع کریں گے
وزیراعظم دیہی معیشت کو مستحکم بنانے اور خطے کے کسانوں کی مدد کے لیے بانس ڈیری سنکُل کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم یو پی کے 20 لاکھ سے زیادہ مکینوں کو دیہی رہائشی حقوق کے ریکارڈ گھرونی تقسیم کریں گے
وزیراعظم وارانسی میں 870 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے 22 ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
پروجیکٹوں میں بہت سے شعبے شامل ہیں جن میں شہری ترقی ، صحت ، تعلیم ، سڑک سے متعلق بنیادی ڈھانچہ اور سیاحت شامل ہے
ان پروجیکٹوں سے وارانسی کی یکسر تبدیلی کو مزید استحکام حاصل ہوگا
Posted On:
21 DEC 2021 7:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21دسمبر، 2021/وزیراعظم کی مسلسل یہ کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے حلقے وارانسی کی ترقی اور معاشی پیش رفت کے لیے کام کریں۔ اس سمت آگے بڑھتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی وارانسی کا دورہ کریں گے اور 23 دسمبر 2021 کو دوپہر تقریباً 1 بجے کثیر رخی ترقیاتی اقدامات کا آغاز کریں گے۔
وزیر اعظم وارانسی کے کرکھیاؤں میں یو پی کے ریاستی صنعتی ترقی کے اتھارٹی کے فوڈ پارک میں بانس ڈیری سنکل کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 30 ایکڑ رقبے میں یہ ڈیری تقریباً 475 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی اور اِس میں پانچ لاکھ لیٹر دودھ کی روزہ ڈبہ بند کیے جانے کی سہولت ہوگی۔ اس سے دیہی معیشت کو تقویت حاصل ہوگی اور کسانوں کے لیے نئے موقعے پیدا کرتے ہوئے خطے میں انہیں مدد ملے گی۔ وزیراعظم تقریباً 35 کروڑ روپے کا بونس بانس ڈیری سے وابستہ 1.7 لاکھ سے زیادہ دودھ کی پیداوار کرنے والے کے بینک کھاتوں میں منتقل کریں گے۔
وزیراعظم ، دودھ کی پیداوار سے متعلق کو آپریٹیو یونین پلانٹ، رام نگر وارانسی کے لیے بایو گیس پر مبنی ، بجلی بنانے والے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ یہ دودھ کی پیداوار سے متعلق کو آپریٹیو یونین پلانٹ کو توانائی کے سلسلے میں خود کفیل بنانے کا ایک اہم قدم ہے۔
وزیراعظم ایک پورٹل اور لوگو کا بھی آغاز کریں گے جو دودھ کی پیداوار کی تجزیاتی اسکیم کے لیے مخصوص ہوگا۔ یہ پورٹل اور لوگو بھارتی معیارات کے بیورو نے ڈیری کے قومی ترقیاتی بورڈ کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے۔ یہ لوگو جس میں بی آئی ایس اور این ڈی ڈی بی دونوں کے لوگو موجود ہیں اور کوالٹی کا ایک نشان ہے اس سے ڈیری کے شعبے کے لیے سرٹیفکیٹ دیئے جانے کا عمل آسان ہو جائے گا اور عوام کو ڈیری مصنوعات کی کوالٹی کی یقین دہانی ہوگی۔
زمین کی ملکیت کے مسائل کو زمینی سطح پر کم کرنے کی ایک اور کوشش کے طور پر وزیر اعظم پنچایت راج کی مرکزی وزارت کی سوامتو اسکیم کے تحت دیہی رہائشی حقو ق کے ریکارڈ گھرونی کو ورچوئل وسیلے سے تقسیم کریں گے۔ جس میں اتر پردیش کے 20 لاکھ سے زیادہ مکینوں کو شامل کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں وزیراعظم وارانسی میں 870 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 22 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم وارانسی میں کثیر رخی شہری ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ ان میں پرانے کاشی وارڈوں کی تجدید کے چھ پروجیکٹس ، ایک پارکنگ ، بینیا باغ میں ایک سرفیس پارک، دو تالابوں کی تزیین کاری ، رمنا گاؤں میں گندے پانی کو صاف کرنے کا ایک پلانٹ اور اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 720 جگہوں پر جدید ترین نگرانی کیمرے لگانے کا کام شامل ہے۔
وزیراعظم تعلیم کے شعبے میں جن پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ان میں اساتذہ کی تعلیم کی مرکزی وزارت کا بین یونیورسٹی مرکز بھی شامل ہیں جو تقریبا ً 107 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اعلیٰ تبتی مطالعات کے مرکزی اداروں نے اساتذہ کی تعلیم کا ایک مرکز شامل ہے۔ وزیر اعظم اس کے علاوہ بی ایچ یو میں رہائشی فلیٹ اورعملے کے کوارٹرز، آئی ٹی آئی کروندی کا افتتاح کریں گے۔
صحت کے شعبے میں وزیر اعظم ، ڈاکٹروں کے ہاسٹل ، نرسوں کے ہاسٹل اور شیلٹر ہوم پر مشتمل پروجیکٹ کا بھی افتتاح کریں گے جس پر 130 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ یہ پروجیکٹ مہانما پنڈت مدن موہن مالویہ کینسر سینٹر میں قائم کیا جائے گا جو بھدراسی میں 50 بستروں والے مربوط آیوش اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ وہ آیوش مشن کے تحت تحصیل پنڈرا میں 49 کروڑ روپے کی لاگت والے سرکاری ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم سڑک کے شعبے میں 4 سے 6 لین والی دو سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں ان سڑکوں کو چوڑا کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ پریاگ راج اور بھدوہی سڑکوں کے لیے ہے۔ اس سے وارانسی کی کنٹیویٹی میں بہتری آئے گی اور یہ شہر کے ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کی طرف ایک قدم ہوگا۔
اس مقدس شہر کے سیاحتی امکانات کو فروغ دیتے ہوئے وزیراعظم شری گرو روی داس جی مندر ، سنت گوردھن وارانسی سے متعلق سیاحت کے ترقیاتی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا بھی افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کے ہاتھوں جن دیگر پروجیکٹوں کا افتتاح ہوگا ان میں چاول سے متعلق تحقیق کا بین الاقوامی ادارہ ، جنوب ایشیائی خطے کا مرکز وارانسی ، پایک پور گاؤں میں علاقائی حوالہ جاتی معیارات سے متعلق ایک لیباریٹری اور تحصیل پنڈرا میں ایک ایڈوکیٹ بلڈنگ شامل ہے۔
۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
U –14622
(Release ID: 1784025)
Visitor Counter : 157
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam