دیہی ترقیات کی وزارت
مہاتماگاندھی این آرای جی ایس کے تحت پیداکئے گئے روزگارکے مواقع سے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر وزارت دیہی ترقی نے وضاحت جاری کی
प्रविष्टि तिथि:
21 DEC 2021 10:52AM by National
میڈیا میں اس طرح کی کچھ خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں بتایاگیاہے کہ پہلے 17دنوں سے متعلق دسمبر کے اعداد وشمار، مہاتماگاندھی این آرای جی ایس کے تحت پیداکی جانے والی ملازمتوں کے حوالے سے اب تک کی سب سے نچلی سطح پر ہیں ۔ یہاں اس بات کی وضاحت کرنا ضروری ہوجاتاہے کہ مہاتماگاندھی این آرای جی ایس، مطالبے کے روشنی میں کام کرنے والا منصوبہ ہے اور اس طرح کا موازنہ اس پروگرام کی روح کے ہی خلاف ہے ۔
اس بات کا ذکرکرنا ضروری ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ، اس وقت تک استفادہ کنندگان کے مطالبے کے پیش نظر 261کروڑافرادی دن کی تخلیق کی گئی ہے ۔ مالی سال 20-2019کے دوران اپریل سے نومبرتک کی مدت کے لئے 175کروڑسے زیادہ افرادی دن پیداکئے گئے ، گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 276کروڑافرادی دن پیداکئے گئے تھے اور رواں مالی سال کے دوران اسی عرصے میں 255کروڑسے زیادہ افرادی دن مہیاکئے گئے ہیں ۔
ایک مخصوص مہینے میں جو کچھ کام کیاجاتاہے اس کا حساب کتاب اس مہینے کے دوران پُرکئے جانے والے ایم آرکے سامنے درج کیاجاتاہے ۔ اس منصوبے کے تحت اعداد وشمار کے اندراج کے لئے 7دن کی مہلت دی جاتی ہے ۔ اس بنا پر دسمبر کا مکمل ڈیٹا عام طورپر اگلے مہینے کے تقریبا 10دنوں کے اندر دستیاب ہوپاتاہے ۔اس طرح ابتدائی 17 دنوں کے لئے اعدادوشمار پرمبنی موازنے میں وہی افرادی دن حساب کتاب میں شامل کئے جاسکتے ہیں ، جو اس مہینے کے ایک مختصر حصے میں مہیاکئے گئے تھے ۔ قانون کے التزام کے مطابق ، دسمبر ،2021کے مہینے میں آخری ہفتے کے دوران مکمل کئے جانے والے کام کا ج کے تفصیلات کا اندراج صحیح طورپر جنوری 2022کے دوسرے ہفتے کے اندر ہی دیکھاجاسکے گا۔
اس بات کا بھی ذکرکرنا اہمیت سے خالی نہ ہوگا کہ نومبر 2019کے درمیان مجموعی طورپر 16.92کروڑافرادی دن مہیاکئے گئے تھے ، گذشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران 23کروڑسے زیادہ افرادی دن مہیاکئے گئے تھے اور نومبر 2021کے مہینے میں 22کروڑسے زیادہ افرادی دن کی فراہمی کی گئی تھی ۔
مواد اورتنخواہوں کے سلسلے میں رقوم کا جاری کیاجانا ایک مسلسل عمل ہے ۔ رواں مالی سال کے لئے مختص کی جانے والی رقوم میں ، بجٹ تخمینے کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 80 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے ۔رواں مالی سال کے دوران ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں اس منصوبے پرعمل درآمدکے لئے 74388کروڑروپے سے زیادہ کی رقم جاری کی جاچکی ہے ۔
جس وقت بھی اضافی فنڈ کی ضرورت پیش آتی ہے تواس وقت وزارت خزانہ سے رقوم مہیاکرائے جانے کے لئے درخواست کی جاتی ہے ۔ حال ہی میں وزارت خزانہ نے ایک عبوری اقدام کے طورپر ، مہاتماگاندھی این آرای جی اے کے لئے 10ہزارکروڑروپے کی اضافی رقم مختص کی ہے ۔ آرای مرحلے کے دوران مطالبات کے تخمینوں پر مبنی مزید رقوم کے مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔
قانون کے التزامات اور رہنماخطوط کی روشنی میں ، جو مرکزی حکومت اسی کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں کے لئے قابل اطلاق ہیں ، منصوبے پر مناسب طریقے سے عمل درآمد کے لئے تنخواہوں اور مواد کی ادائیگی کے سلسلے میں فنڈ جاری کرنے کا تئیں ہندوستان کی حکومت عہدبستہ ہے۔
***************
( ش ح ۔ س ب۔ع آ)
U-14581
(रिलीज़ आईडी: 1783752)
आगंतुक पटल : 210