پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کھلے رقبے کے لائسنسنگ پروگرام بولی راؤنڈ -7 کا آغاز کیا


راؤنڈ -7 بلاکوں کی کامیاب تقسیم کے نتیجے میں تلاش اور کھوج کے رقبے میں مزید 15766 مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوگا

Posted On: 21 DEC 2021 10:54AM by PIB Delhi

کھوج کے اپنے زبردست پروگرام اور طے کردہ اوقات کی پاسداری کرتے ہوئے حکومت نے بین الاقوامی مقابلہ جاتی بولی کے لئے کھلے رقبے کے لائسنسنگ پروگرام (او اے ایل پی) بولی راؤنڈ-7 کا آغاز کیا ہے۔ یہ بولیاں 15؍ فروری 2022 کو 12 بجے تک ایک ڈیڈیکیٹیڈ آن لائن ای بڈنگ پورٹل کے ذریعے داخل کی جا سکتی ہیں۔  توقع ہے کہ اِن بولیوں کی تقسیم مارچ 2022 کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی۔ راؤنڈ -7 بلاکوں کی کامیاب تقسیم کے نتیجے میں کھوج کے رقبے میں مزید 15766 مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوگا اور او اے ایل پی کے تحت مجموعی رقبے میں 207692 مربع کلو میٹر کا اضافہ ہوگا۔

ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی (ایچ ای ایل پی) مارچ 2016 میں منظور کی گئی تھی۔ تیل اور گیس کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لئے اپنے عزم کو جاری رکھتے ہوئے اور ای اینڈ پی سرگرمیاں تیز کرنے کے لئے حکومت نے فروری 2019 میں کھوج اور لائسنسنگ پالیسی میں مزید پالیسی اصلاحات کو نوٹیفائی کیا تھا۔ مالیہ سے ہٹا کر توجہ  زیادہ سے زیادہ پیداوار کی طرف منتقل کی جائے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ شفافیت اور درست  اور ہموار طریقہ کار پر توجہ جاری ہے۔

30 مارچ 2016 کو ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی کے آغاز کے بعد سے 105ای اینڈ پی بلاکوں کے لئے کھلے رقبے میں لائسنسنگ کے پروگرام او اے ایل پی کے 5 راؤنڈ مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ او اے ایل پی کے چھٹے راؤنڈ کے تحت 21 بلاکوں کی تقسیم پیش رفت کے مرحلے میں ہے۔ یہ 126 بلاکس 191926 مربع کلو میٹر علاقے پر مشتمل ہے، جو 18 گاد والے طاسوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

موجودہ بولی کے راؤنڈ کے تحت 8بلاکس ، 6 گاد والے طاسوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور 5 آن لینڈ بلاکس، ( زمرہ -1 طاسوں میں 4، زمرہ-3 طاس میں ایک) 2 شیلو واٹر بلاکس( زمرہ ایک طاس میں دونوں) اور ایک انتہائی گہرے پانی کا بلاک،(زمرہ-ایک طاس) شامل  کئے گئے ہیں۔اِس بات کا امکان ہے کہ او اے ایل پی راؤنڈ -7  سےتقریباً 400-300 ملین امریکی ڈالر کے فور ی کھوج کا کام نکل سکے گا۔اس نیلامی کے راؤنڈ کی تفصیلات اور بولی کے دستاویزات https://online.dghindia.org/oalp پر   دستیاب ہیں۔

ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی ایچ ای ایل پی، جو مالیہ کی حصہ د اری کے کانٹریکٹ ماڈل کو اپنا تا ہے۔ بھارت میں کھوج اور پیداوار ای این پی سیکٹر میں کاروبار کو آسان کرنے کو بہتر بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس میں پُر کشش اور نرم شرطیں ہیں۔ مثلاً کم رائلٹی شرح ، تیل پر  کوئی  جزوی  ٹیکس نہیں، مارکٹنگ اور قیمت کی آزادی ، سال بھر کی نیلامی اپنے مفاد کے بلاکوں کو سرمایہ کاری کی آزادی، روایتی اور غیر روایتی ہائیڈرو کاربن وسائل کا احاطہ کرنے کے لئے ایک واحد لائسنس، ٹھیکے کی تمام مدت کے دوران کھوج کی اجازت اور ایک آسان، شفاف اور تیز بولی اور تقسیم کا عمل ۔

دلچسپی کے اظہار کے کاغذات داخل کرنے کے لئے    12ویں ونڈو 31 مارچ 2022 تک کھلی رہے گی۔

پیشکش پر بلاکوں کی  تفصیلات ( او اے ایل پی بولی راؤنڈ -7)

نمبر شمار

بلاک کا نام

رقبہ (مربع کلو میٹر)

ریاست کا نام

طاس

آن لینڈ ؍ آف شور

1

RJ-ONHP-2021/1

486.39

Rajasthan

Rajasthan

Onland

2

AA-ONHP-2021/2

382.05

Tripura

Assam Arakan Fold Belt

Onland

3

SR-ONHP-2021/1

906.43

Madhya Pradesh

Satpura South- Rewa-Damodar

Onland

4

CB-OSHP-2021/2

1234.42

Western Offshore

Cambay

Offshore

5

CY-UDWHP-2021/1

8108.69

Eastern Offshore

Cauvery

Offshore

6

AS-ONHP-2021/2

2445.30

Assam

Assam Shelf

Onland

7

AS-ONHP-2021/3

1840.87

Assam

Assam Shelf

Onland

8

CB-OSHP-2021/3

361.85

Western Offshore

Cambay

Offshore

 

Total

15766

     

******

( ش ح ۔ ح ا۔ک ا)

U-14584



(Release ID: 1783748) Visitor Counter : 198