وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کی گوا کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 DEC 2021 11:59AM by PIB Delhi
گوا کی ریاست ہر سال 19 دسمبر اپنی آزادی کے دن کے طور پر مناتی ہے۔گوا کی آزادی کے 60 سال پورے ہونے کے موقع پر اس سال 19 دسمبر کو پناجی میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منعقد ہوئی ۔ اس موقع کی یاد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آزاد میدان میں شہیدوں کی یادگار کے موقع پر عقیدت کے پھول نذر کئے۔تقریب کے دوران تینوں سروسز کے ایک سو عملے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اوربگل بجانے والوں نے دالاسٹ پوسٹ بجاکر تقریب کی شان بڑھائی۔
وزیر اعظم نے بھاتی بحریہ ، ساحلی گارڈ اور سول ایجنسیوں کی کشتیوں کے ذریعہ ملاحوں کی پریڈ کا نظارہ کیااور میرا مار ساحل سے بھارتی بحریہ کی تیاری کے ذریعہ دکھائی دینے والے فلائی پاسٹ کا بھی نظارہ کیا۔
بھارتی بحریہ نے اس ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا اہتمام کیا تھا ۔اس موقع پر وائس ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ،جو مغربی بحری کمانڈ کے آفیسر ان چیف ہیں ۔اس موقع پر فلیگ آفیسر کمانڈنگ گوا ایریا کے ریئر ایڈ مرل فلی پوس جی پائینو موتل بھی موجود تھے۔
*************
ش ح ۔ ح ا ۔ م ش
U. No.14534
(ریلیز آئی ڈی: 1783355)
وزیٹر کاؤنٹر : 176