سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ایک ملک، ایک پی یوسی

Posted On: 15 DEC 2021 1:39PM by PIB Delhi

سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سڑک  نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر410(ای) کے ذریعہ 14 جون 2021 کو پی یو سی سی فارم کو ایک عام فارمیٹ میں تبدیل کردیا ہے۔تاکہ  اسے مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989 کے تحت پورے ملک میں جاری کیا جاسکے۔

مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989 کے ضابطہ 115(7) کے مطابق‘‘ کسی بھی گاڑی کے پہلی بار رجسٹریشن  کئے جانے کی تاریخ سے ایک سال کاعرصہ ختم ہونے کے بعد، ایسی ہر گاڑی‘ آلودگی زیر کنٹرول’ کے قانونی طور پر قابل قبول سرٹیفکیٹ کے ساتھ چلے گی۔یہ سرٹیفکیٹ ایک ایسی  مجازایجنسی کے ذریعہ دیاجاتا ہے، جسے ریاستی حکومت کی طرف سے اس کااختیار دیا گیا ہوتا ہے’’۔ اس وزارت نے  پی یو سی اعداد وشمار کو واہن ڈیٹا بیس کے ساتھ جوڑنے کے سلسلے میں 6 جون 2018 کو جی ایس آر 527 ای نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔

 موٹر گاڑی ایکٹ 1988 اور مرکزی موٹر گاڑی ضوابط 1989  کے التزامات پر عمل درآمد متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

****************

 (ش ح۔س ب۔ رض)

U NO:14303



(Release ID: 1781668) Visitor Counter : 120