نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مشن اولمپک سیل نے ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے رُخ پر بیرونی ملکوں میں تربیت کے لئے ملاحوں کی تجویز کو منظوری دے دی

Posted On: 14 DEC 2021 2:36PM by PIB Delhi

اہم نکات

 

  • چار اولمپیئن ملاحوں کی تجاویز پر 2.75 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔
  • اراکین نے اُن بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ترقیاتی گروپ کو دی جانے والی حمایت کو منظوری دی جنہوں نے نومبر میں آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لیا تھا۔

 

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے حال ہی میں تشکیل شدہ مشن اولمپک سیل نے  اگلے سال چین کے ہینگزو میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے سلسلے میں آج چار ملاحوں کی بیرون ملک تربیت دینے اور مقابلہ کرنے کی  تجاویز کو منظوری دے دی۔چاروں اولمپیئن ملاحوں کی تجاویز پر 2.75 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

 

49 ای آر کے ملاح ورون ٹھاکر اور کے سی گنپتی (1.34 کروڑ روپے)، لیزر ریڈیل ماہر نیتھرا کمانن (90.58 لاکھ روپے) اور لیزر اسٹینڈرڈ ایس وشنو سراوانن (51.08 لاکھ روپے) اس فنڈ کو ایشین گیمز تک سفر، قیام و طعام، کوچ کی داخلہ فیس، کوچ بوٹ چارٹر اور کوچ کی تنخواہ کے لئے استعمال کرے گا۔

 

مشن اولمپک سیل نے کئی تجاویز کی توثیق بھی کی جنہیں ہنگامی طور پر منظور کیا گیا تھا۔ ان میں اولمپک گیمز جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا کی تجویز  کہ وہ  امریکہ کے چولا وسٹا میں اپنی آف سیزن تربیت کرائیں گے اور خواتین کی بیڈمنٹن کی دفاعی عالمی چیمپئن پی وی سندھو کی مدد کی تجویز بھی شامل تھی۔ انہیں اسپین میں ہونے والی بی ایف ڈبلیو ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے فٹنس ٹرینر کی خدمات حاصل کرنی ہے۔

 

اراکین نے نومبر اور اس مہینے میں آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں ہونے والے ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے بیڈمنٹن کھلاڑیوں شیکھا گوتم، اشونی بھٹ، پریانشو، وشنو وردھن، کرشنا پرساد، ایشان، سائپراتیک، پی گائتری، تریسا، تنیشا، رتوپرنا اور سامیہ فاروقی کے لئے ترقیاتی گروپ کی تقریبا 45 لاکھ روپے کی لاگت والی مدد کی منظوری دی۔

 

اس کے علاوہ، مشن اولمپک سیل نے ابھینو ساٹھے کو ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ کے طور پر منظوری دی جو اس وقت تک کیلئے ہے جب تک ان کی فیس کیلئے اے سی ٹی سی کے ذریعے فنڈ نہیں دیا جاتا۔بیڈمنٹن کھلاڑی آدیتی بھٹ کو ایسٹونیا، سویڈن اور یوکرین کے تین ٹورنامنٹس کے لئے 4.90 لاکھ روپے، اسپین میں بیڈمنٹن ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے لکشیا سین کو ان کے کوچ اور فزیو تھراپسٹ کے لئے 3 لاکھ روپے۔ اسکیٹ شوٹر گرجوت سنگھ کی درخواست پر گولہ بارود اور کلے ہدف (فلائنگ ٹارگٹ) کے لئے 2.23 لاکھ منظور کئے گئے ہیں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1781488) Visitor Counter : 191