بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

سونووال نے مورموگاؤ پورٹ ٹرسٹ گوا میں دریائی سفرکی خدمات کا افتتاح کیا

Posted On: 11 DEC 2021 5:39PM by PIB Delhi

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج گوا میں مارموگاو بندرگاہ پر دریائی سفر کی خدمات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ تمام مجوزہ راستوں پر ایف آر پی ڈبل ڈیک کشتیوں کے ساتھ یہ خدمات فوری طور پر شروع ہو جائیں گی تاکہ سیاحوں کو گوا کی ثقافت اور تاریخ کا مکمل تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ یہ ایک عام صارف کی سہولت ہوگی اور کوئی بھی کاروباری شخص پورٹ میں دستیاب اس برتھنگ سہولت سے نئی اور اسی نوعیت کی سروس شروع کر سکتا ہے۔ گوا میں یہ دریا اور جزیرے کی سیر میں نئے کاروبار کے امکانات تلاش کرنے کا وہ موقع ہے جس سے اب تک استفادہ  نہیں کیا گیا اور یہ گوا میں اس طرح کے غیر دریافت شدہ نئی سرگرمی کا تجربہ کرنے کا یہ ایک منفرد موقع ہوگا۔

 

وزیر موصوف نے آپریشنز کا معائنہ کرنے کے لئے کروز ٹرمینل برتھ سمیت بندرگاہ کے آپریشنل علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کروز ٹرمینل  قائم کرنے کی تجویز ہے۔ وہ اور پی پی پی ٹرمینلز ، جو ساؤتھ ویسٹ پورٹ لمیٹڈ (ایس ڈبلیو پی ایل) اور ادانی مورموگاو پورٹ ٹرسٹ لمیٹیڈ  (اے ایم پی ٹی پی ایل)  کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔

 

 

وزیر نے اسٹیک ہولڈروں اور مقامی عہدیداروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں انہیں وزیر کے ساتھ براہ راست مصروف ہونے اور ہندستان کے بڑھتے ہوئے سمندری شعبے کے بارے میں اور ساحلی ٹریفک کو مؤثر طریقے سے بہتر بنانے کے تعلق سے اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرنے اور یہ بتانے کا موقع ملا کہ کس طرح سمندری پالیسیاں اس کی مجموعی ترقی میں حصہ لے سکتی ہیں۔ وزیر موصوف نے بندرگاہ میں کام کرنے والی یونینوں اور ایسوسی ایشنوں کے ساتھ بھی بات چیت کی تاکہ ان کے مسائل اور ایم پی ٹی کے فروغ کے تعلق سے تجاویز سے آگاہ ہو سکیں۔

 

پورٹ ایک سروس انڈسٹری ہونے کے ناطے ایگزم اور ڈومیسٹک دونوں شعبوں کے لئے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ مورموگاو بندرگاہ منفرد بندرگاہ ہونے کی وجہ سے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی، بہترین کارگو ہینڈلنگ کی سہولیات، اعلیٰ پیداوریت، منظم انتظامیہ، اور ایک سرشار افرادی قوت کی حامل ہے۔ یہ ساری خصوصیات اس بندرگاہ کو برصغیر میں سب سے زیادہ مؤثر بنانے کے رُخ پر ہیں۔

 

گوا میں اپنے ایک روزہ شیڈول کے دوران وزیر موصوف تجارت اور صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کی خاطر ایم پی ٹی کی صلاحیت کو بڑھانے اور قوم کی معاشی ترقی میں شراکت کیلئے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اگر رابطے کے تمام ذرائع چاہے وہ آبی راستے ہوں، ہوائی راستے ہوں یا ریلوے، سبھوں کو ایک ساتھ لایا جاتا ہے اور وہ متحد ہو کر تجارت کے مقصد کے لئے یا مناسب وقت کے اندر لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں تو ریاست کی معیشت یقینی طور پر مضبوط ہوگی۔

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی ساگرمالا اسکیم کے تحت ریاست گوا میں درج ذیل کام جاری ہیں۔

 

 

  • 1۔دُربھٹ، کورٹلیم-رسائم، اولڈ گوا-دیور، سنورڈیم، ریبندر، الڈونا بناسترم، پیلگاو، شیرودا میں 73.04 کروڑ روپے کی لاگت سے 9  کنکریٹ جیٹیوں کی تعمیر۔

 

 

  • 9.6 کروڑ روپے کی لاگت سے 4  فلوٹنگ جیٹی (کیپٹن آف پورٹس جیٹی، اولڈ گوا جیٹی، فیری پوائنٹ جیٹی، چاپورا جیٹی) کی تعمیر۔

 

ساگرمالا فنڈنگ کا زور بنیادی طور پر اندرونی علاقوں تک آبی گزرگاہوں کے کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے اور آرٹیریل سڑکوں سے آخری میل کی کنیکٹوٹی پر ہے تاکہ مسافر اور مال بردار جہاز بڑی حد تک آبی گزرگاہوں سے گزر سکیں اور سڑکوں پر بوجھ کم ہو اور اس طرح آلودگی میں کمی آئے۔ ساگرمالا کی فنڈنگ سے گوا میں جدید روپ وے تیار کرنے کا ارادہ  ہے جس کے قابلِ عمل ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

مورموگاو بندرگاہ 32 سال پرانی بندرگاہ ہے جوگزرتے برسوں کے ساتھ وسعت پذیر ہے اور قوم کی خدمت کے لئے بڑھتی ہوئی تجارت کے مطالبات کو پورا کرنے میں لگی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

U.NO.  14126

 



(Release ID: 1780554) Visitor Counter : 149