محنت اور روزگار کی وزارت

حکومت سماجی تحفظ کو آفاقی بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پابند عہد ہے: جناب بھوپیندر یادو

Posted On: 11 DEC 2021 3:38PM by PIB Delhi

 

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے محنت اور روزگار کی وزارت کے تعاون سے 10 دسمبر، 2021 کو ہندوستان کے تناظر میں کووڈ-19 بحران سے صحت یابی میں انسانی فلاح کی خاطر کام کرنے کے لیے ’عالمی سطح پر کارروائی کی اپیل‘ موضوع پر ایک سہ فریقی قومی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔

سہ فریقی کانفرنس کا مقصد ہندوستان کے تناظر میں ’عالمی سطح پر کارروائی کی اپیل‘ کے چار ترجیحی شعبوں پر مذاکرہ کرنا تھا (الف) شمولیتی اقتصادی ترقی اور روزگار؛ (ب) تمام محنت کشوں کا تحفظ؛ (ج) آفاقی سماجی تحفظ؛ (د) سماجی مذاکرہ۔ کانفرنس کی شروعات ہندوستان میں کام کے مستقبل اور پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے آئی ایل او صدی کے اعلانیہ کے نفاذ میں تعاون کرنے والی تنظیموں کو ترغیب دینے اور سہ فریقی کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HI4B.jpg

اس موقع پر اپنے کلیدی خطبہ میں، مرکزی وزیر محنت اور روزگار جناب بھوپیندر نے ملک میں پالیسی سازی اور نفاذ کے لیے سہ فریقی  سماجی مذاکرہ اور مستقبل کے نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے شمولیتی، لچکدار اور مسلسل ترقی کے لیے صلاحیت سازی، ہنرمندی کے فروغ، ملازمین کا پیشہ ورانہ  تحفظ کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ سبز ملازمت اور سبز معیشت کی جانب سے لے جایا جا سکے۔

جناب یادو نے کہا کہ سرکار سماجی تحفظ کو آفاقی بنانے کے لیے پابند عہد ہے اور اس سمت میں اٹھایا گیا ایک انتہائی اہم قدم غیر منظم شعبہ کے محنت کشوں کے ڈیٹا کو ثبوت پر مبنی پالیسی بنانے اور غیر منظم شعبہ کے محنت کشوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لیے ای-شرم پورٹل کا افتتاح ہے۔

وزیر موصوف نے آگے بتایا کہ وزارت کا لیبر بیورو مہاجر کارکنوں، گھریلو کارکنوں، نقل و حمل کے شعبہ سے وابستہ کارکنوں پر کل ہند سروے کر رہا ہے، جس سے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے پالیسیاں تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ سرکار اور سماجی شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں اور بہتر تعمیر کے لیے تخلیقی سہ فریقی سماجی مذاکرہ کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

دو پینل مذاکرات بھی منعقد کیے گئے۔ ’آفاقی سماجی تحفظ اور تمام محنت کشوں کا تحفظ‘ پر پہلے مذاکرہ کی صدارت ایم او ایل ای کے سکریٹری جناب سنیل برتھوال نے کی جس میں حکومت مہاراشٹر کی پرنسپل سکریٹری محترمہ ونیتا سنگھل، سینئر ماہر پروفیسر پروین کمار سنہا، فکی کے ڈائرکٹر جنرل اور اے آئی او ای (آجروں کے نمائندہ) کے کارگزار ڈائرکٹر جناب ارون چاولا اور محترمہ منالی شاہ، نیشنل سکریٹری، سیوا (محنت کشوں کی نمائندہ) نے شرکت کی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:14121

 



(Release ID: 1780524) Visitor Counter : 101