وزارت سیاحت
جناب ایم وینکیا نائیڈو آئندہ روز حیدرآباد میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘کے موضوع پر ایک نمائش کا افتتاح کریں گے
یہ نمائش ہریانہ اور تلنگانہ کی جوڑی والی ریاستوں کے فن، کھانوں، تیوہاروں، یادگاری عمارتوں، سیاحتی مقامات وغیرہ جیسے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرے گی
Posted On:
11 DEC 2021 12:17PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11 دسمبر 2021:
نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو آئندہ روز حیدرآباد سٹی میں ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ (ای بی ایس بی) کے موضوع پر ایک نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس نمائش کا اہتمام اطلاعات و نشریات کی وزارت کے علاقائی آؤٹ ریچ بیورو کے ذریعہ کیا جائے گا۔ یہ نمائش ہریانہ اور تلنگانہ جیسی جوڑی دار ریاستوں کے فن پاروں، کھانوں، تیوہاروں، یادگاری عمارتوں، سیاحتی مقامات وغیرہ جیسے مختلف دلچسپ پہلوؤں کو اجاگر کرے گی۔ یہ نمائش 12 سے 14 دسمبر 2021 تک حیدرآباد کے نام پلی کی پوٹّی شری را مولّو تیلگو یونیورسٹی کے احاطے میں لگے گی۔
ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے اور ملک کے عوام کے درمیان جذباتی رشتوں کے تانے بانے کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے ذریعہ کی گئی ایک منفرد پہل قدمی ہے۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) پروگرام 31 اکتوبر 2015 کو سردار ولبھ بھائی پٹیل، جنہوں نے آزادی کے بعد ملک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، کی پیدائش کی 140ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا۔
ای بی ایس بی کا یہ مقصد ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی جوڑی بنانے کے تصور کے ذریعہ حاصل کیا جانا ہے۔ ملک کی ہر ایک ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ایک معینہ مدت کے لیے دوسری ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے ساتھ جوڑا جائے گا، جس کے دوران وہ زبان، ادب، کھانوں، تیوہاروں، ثقافتی پروگراموں، سیاحت وغیرہ کے شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ ڈھانچہ جاتی شراکت داری کریں گے۔ موجودہ اسکیم کے تحت تلنگانہ ریاست کی جوڑی ہریانہ کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ دونوں ریاستوں کے ذریعہ مذکورہ بالا مختلف شعبوں میں متعدد سرگرمیاں انجام دی جائیں گی جیسا کہ دونوں زبانوں کے اہم الفاظ سیکھنا، جوڑی دار ریاستوں کے مقامی رقص کا اہتمام کرنا، دوسری ریاست کے کھانے بنانا، سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق سرگرمیاں انجام دینا، وغیرہ۔
************
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. No. 14112
(Release ID: 1780522)
Visitor Counter : 163