بجلی کی وزارت

توانائی کی صلاحیت کے بیورو ( بی ای ای ) نے گھریلو توانائی  احتساب  پہل  پر سرٹیفکیٹ کورس کا آغاز  کیا


آزادی کا امرت مہوتسو تقریب جاری ہے

سرٹیفکیٹ کورس  ،صارفین کے توانائی کے بلوں اور کاربن اخراج میں  کمی لائے گا

Posted On: 09 DEC 2021 12:06PM by PIB Delhi

 

توانائی کی صلاحیت کے بیورو  ، ( بی ای ای ) نے  آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت  آئی کونک   ہفتہ  کے  موقع پر  8سے  14 دسمبر  2021  کو  توانائی کے تحفظ  کے  قومی  ہفتہ کے دوران، کل گھریلو توانائی  احتساب ( ایچ ای اے ) سے متعلق   ایک سرٹیفکیٹ کور س  کا ورچوئلی طورپر آغاز کیا۔

گھریلو توانائی احتساب   ایک گھر میں معقول حساب کتاب / مقدار کے تعین ، تصدیق  ، نگرانی اور توانائی کا استعمال کرنے والے مختلف سازوسامان / آلات  کے ذریعہ استعمال ہونے والی توانائی کے تجزیہ  کا راستہ ہموار کرتا ہے  اور  عملی حل سمیت تکنیکی رپورٹ داخل  کرتا ہے اور توانائی اثر انگیزی کو بہتر بنانے کے لئے سفارشات  پیش کرتا ہے اس  کے تحت  لاگت سے مربوط  فوائد کا تجزیہ کیا جاتا ہے اورتوانائی کھپت میں تخفیف لانے کے لئے منصوبہ  عمل وضع کیا جاتا ہے ۔اس سے حتمی  طور پر توانائی کے  صرفے  کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور صارف کے ذریعہ  کاربن  کے اخراج میں  بھی  کمی آئے گی۔

سرٹیفکیٹ کو رس کا پروگرام   انجنئیرنگ /  ڈپلومہ کالجز  کے طلبا میں توانائی کے احتساب کی اہمیت  اورفوائد اورتوانائی کی اثر انگیزی اورتحفظ کے بارے میں بیداری  پیدا کرے گا ۔  یہ توانائی کی اثر انگیزی کے شعبے میں   نوجوانوں کے لئے روزگا ر میں اضافہ کرے گا  اور آب وہوا میں تبدیلی کے اثرات کو کم کرے گا۔

اس  پہل کے لئے کیرالہ کے انرجی مینجمنٹ سینٹر کی  مینٹر ایس ڈی اے کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے  ۔ 11 دیگر  ایس ڈی اے   یعنی  آندھر ا  پردیش  ،چھتیس گڑھ ،دمن اوردیو ، گجرات ، ہریانہ ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش  ، مہاراشٹر ،  پنجاب ،سکم  اور تلنگانہ نے اپنی اپنی ریاستوں  میں  متعلقہ شراکتداروں کے لئے  گھریلو توانائی احتساب  ایچ ای اے سے  متعلق سرٹیفکیٹ  کور   س  شروع  کرنے کی اپنی خواہش  کا اظہار کیا ہے۔سرٹیفکیٹ کورس کی کامیاب  تکمیل پر ایس ڈی اے   کوالی فائی کرنے والے  طلبا اورعملے کو سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا۔

 اس  موقع پر  توانائی کی اثر انگیزی کے بیورو کے سکریٹری جناب آر کے رائے  اور  توانائی کی اثر انگیزی کے بیورو کے جوائنٹ  ڈائریکٹر جناب ابھیشیک شرما کی جانب سے   خیر مقدمی  خطاب کیا گیا اور پروگرام کے بارے میں جانکاری دی گئی اس کے بعد توانائی کی اثر انگیزی کے بیورو کے ڈائریکٹر  جناب ابھے باکرے   کی جانب سے افتتاحی خطاب کیا گیا۔

 کیرالہ کے انرجی مینجمنٹ سینٹر کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر آر ہری کمار نے  گھریلو توانائی احتساب پرسرٹیفکیٹ کورس کے لئے   ایک  جائزہ  پیش کیا ۔ گھریلو توانائی احتساب  پروگرام کی تقریب میں ملک بھر  کی تمام  ریاستی  نامزد ایجنسیوں  کے افسروں  ، مختلف انجنئیرنگ اور ڈپلومہ کالجز کے  وائس چانسلر ز  ، چیئر پرسن مینجننگ ڈائریکٹر ،(فیکلٹیز  ) اور طلبا نے شرکت کی ۔ ویبنار میں ملک بھر کے  50  کالجوں  اور انسٹی  ٹیوٹ کے  300سے زیادہ  طلبا نے  بھی شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211209-WA0015FP1F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211209-WA00117LMN.jpg

*************

ش ح۔ع م۔رم

U-13

 



(Release ID: 1779654) Visitor Counter : 140