مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو :75لاکھ پوسٹ کارڈ والی مہم


ہندوستانی ڈاکخانہ یکم دسمبر سے 20دسمبرتک 75لاکھ پوسٹ کارڈ مہم ، کاانعقاد کررہاہے

اس مہم کا انعقاد آزادی کا امرت مہوتسوتقریبات کے تحت کیاجارہاہے

تمام اسکولوں (سی بی ایس ای اورریاستی تعلیمی بورڈوں ) کے درجہ ٔ چہارم سے لے کر 12ویں جماعت تک کے طلبہ وزیراعظم کو خطوط لکھیں گے  

17جنوری ، 2022کو منعقد ہونے والی آخری تقریب میں قومی سطح کی شرکت کے لئے پورے ہندوستان کی سطح  پرسب سے بہترین خیالات  رکھنے والے 75پوسٹ کارڈوں کاانتخاب کیاجائے گا

Posted On: 08 DEC 2021 6:03PM by PIB Delhi

 نئی دہلی ، 8؍دسمبر:ہندوستان اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منارہاہے ۔

اس یاد گار کے حصے کے طورپر حکومت ہند کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کئی تقریبا کا اہتمام کیاجارہاہے ، جس سے ہمارے ملک کے نوجوانوں اوربزرگوں  کو ہندوستان کے لوگوں ، ثقافت اور حصولیابیوں کے شاندار ماضی کے بارے میں معلومات  کا ایک بہترین موقع مل سکے  آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) ہندوستان  کی تحریک آزادی اورمجاہدین آزادی  کے لئے ایک خراج عقیدت بھی ہے ۔

اسکولی تعلیم اورخواندگی ، وزارت تعلیم کے ساتھ ساتھ محکمہ ٔ ڈاک (ڈی اوپی ) وزار ت مواصلات  مورخہ یکم دسمبر ، 20دسمبر ، 2021 ،75لاکھ پوسٹ کارڈ مہم ، منعقد کررہاہے ۔ یہ مہم سی بی ایس سی سے وابستہ تمام اسکولوں کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستی تعلیمی بورڈوں  کے جماعت 4سے 12ویں جماعت تک کے تمام طلبہ کے لئے کھلاہواہے ، جو ہند اوربیرون ہند قائم ہیں اورجس میں مرکز کے زیرانتظام تمام علاقے شامل ہیں ۔

اس پوسٹ کارڈ کو 50پیسے کی معمولی قیمت پر خریداجاسکتاہے ، جس کے لئے طلبہ کے لئے پوسٹ کارڈ کا انتظام کرنے کے لئے اسکول علاقائی ڈاک حکام سے تال میل کررہے ہیں ۔ محکمہ ڈاک (ڈی اوپی ) پرپوسٹ کارڈ پراپنے ربراسٹامپ والا پتہ لکھ رہاہے اورنئی دہلی  -110011 کے ساؤتھ بلاک میں ملک کے وزیراعظم کواسے بھیج رہاہے ۔ ہراسکول میں سب سے بہترین خیالات رکھنے والے 10پوسٹ کارڈوں کی فہرست  تیارکریگا اور اسے سی بی ایس ای سے وابستہ اسکولوں کے ذریعہ  سی جی ایس ای پورٹل پراوردوسرے اسکولوں کے ذریعہ مائی گو پورٹل  پراپلوڈ کیاجائےگا۔ قومی سطح کی شرکت کے لئے پورے ہندوستان  کی سطح پرسب سے زیادہ وہ  بہترین خیالات رکھنے 75پوسٹ کارڈوں کا انتخاب سی بی ایس ای ہیڈکوارٹر کے ذریعہ کیاجائے گا۔اس مہم کے دوران آج کی تاریخ  میں پورے ہندوستان میں ڈاکخانوں کے ذریعہ  50 لاکھ سے زیادہ پوسٹ کارڈوں کو بھیجاجاچکاہے اس کے  علاوہ محکمہ ڈاک کے نوڈل افسران نے 70000سے زیادہ اسکولوں سے رابطہ کیاہے اور7000اسکولوں  سے 4.5لاکھ سے زیادہ طلبہ پہلے ہی اپنی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے  پوسٹ کارڈلکھ چکے ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L4G9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WHHU.jpg

**************

 (ش ح ۔اک ۔ ع آ)

U-13976


(Release ID: 1779650)