بجلی کی وزارت

بجلی کے وزیر نے بیٹری کا ذخیرہ  کرنے کے لئے  پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم  پی ایل آئی  کے بارےمیں  بین وزارتی میٹنگ کی صدارت کی


وزیر موصوف نے  بیرون ملک لیتھیئم کانیں حاصل کرنے  سے  متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا

Posted On: 09 DEC 2021 11:14AM by PIB Delhi

 

بجلی اور ایم این آر ای  کے   مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ  نے یہاں کل شام جدید ترین نوعیت کی کیمیاوی سیل پر  مبنی  بیٹری کا ذخیرہ کرنے اور بیرون ملک  لیتھیئم  کانوں کی حصولیابی  سے متعلق  حکمت عملی کے بارے میں پیداوار سے  منسلک اسکیم  پی ایل آئی  پر  ایک  بین  وزارتی میٹنگ کی صدارت کی ۔ بھاری صنعتوں کی وزارت ، خارجی امور  کی وزارت  ایم ای اے ، نیتی آیوگ  اور بجلی   کی وزارت  کے دیگر سنیئر عہدیداروں  نے اس میٹنگ  میں شرکت کی۔

IMG-20211208-WA00318O5E.jpg

وزیر موصوف نے بھاری صنعتوں کی وزارت  کے ذریعہ  پی ایل آئی  اسکیم پر بولیاں لگانے سے متعلق  تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا  اور پی ایل آئی  اسکیم سے  متعلق بولیوں کے عمل کو تیز کرنے  کی  ہدایت کی ۔ انہوں نے  ان  ممکنہ  مقامات کا جائزہ لیا  جہاں سے   بھارت  لیتھیئم کا نیں حاصل کرنے  کی کوشش  کر سکتا ہے ۔ مختلف  ملکوں میں کانوں کی حصولیابیوں سے متعلق عمل  اور طریق کار الگ الگ  ہیں اور ہمیں انہیں طریق کار کے  مطابق تیاری  کرنے  کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف  نے اس  جانب توجہ  مرکوز کی کہ بھارت ، توانائی کی ضروریات کے  لحاظ سے ایک  بہت بڑا ملک ہے  اور اس لئے   بیٹری کا ذخیرہ  کرنے سے متعلق  ہماری  ضروریات بھی بہت زیادہ ہیں   اور 500 گیگاواٹ  قابل تجدید توانائی  کی اضافی  صلاحیت  کے حصول میں مدد کے لئے سال 2030 تک 120 گیگاواٹ  کی حصولیابی  کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے  مستقبل کے  امکانات اور قابل تجدید توانائی  سے  متعلق  ہمارے اہداف  کے  پیش نظر  طویل مدتی  منصوبہ بندی  کے بارے میں بھی غور و خوض کیا ۔ 

*************

( ش ح ۔ ع م ۔ ر ب(

U. No.13986



(Release ID: 1779640) Visitor Counter : 158