دیہی ترقیات کی وزارت
کابینہ نے ’پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی-جی)‘ کو مارچ 2021 کے بعد بھی مارچ 2024 تک جاری رکھنے کو منظوری دی
اس سے دیہی علاقوں میں ’سب کے لیے مکان‘ کو یقینی بنایا جا سکے گا
اس اسکیم کے تحت کل 2.95 کروڑ مکانوں کے ہدف کے تحت بقیہ 155.75 لاکھ مکانوں کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی
اس پر 217257 کروڑ روپے کا مالی بوجھ آئے گا، جس میں مرکز کا حصہ 125106 کروڑ روپے ہے
Posted On:
08 DEC 2021 4:57PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج ’پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی-جی)‘ کو مارچ 2021 کے بعد بھی جاری رکھنے سے متعلق دیہی ترقیاتی محکمہ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کل 2.95 کروڑ مکانوں کے ہدف کے تحت بقیہ 155.75 لاکھ مکانوں کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی۔
کابینہ کے ذریعے دی گئی منظوری کی تفصیل درج ذیل ہے:
- 2.95 کروڑ مکانوں کے کل ہدف کے تحت بقیہ مکانوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کے لیے موجودہ پیمانوں کے مطابق، مارچ 2021 کے بعد بھی مارچ 2024 تک ’پی ایم اے وائی-جی‘ کو جاری رکھنا۔
- پی ایم اے وائی-جی کے تحت دیہی علاقوں میں 2.95 کروڑ مکانوں کے مجموعی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بقیہ 155.75 لاکھ مکانوں کی تعمیر کے لیے کل مالی بوجھ 217257 کروڑ روپے (مرکز کا حصہ 125106 کروڑ روپے اور ریاست کا حصہ 73475 کروڑ روپے) ہے۔ نابارڈ کو سود ادا کرنے کے لیے 18676 کروڑ روپے کی اضافی ضرورت۔
- ’ای بی آر‘ کو مرحلہ وار طریقے سے ختم کرنے اور پوری اسکیم کی فنڈنگ کا انتظام مجموعی بجٹ کی مدد (جی بی ایس) کے ذریعے کرنے کے بارے میں فیصلہ وزارت خزانہ ے ساتھ صلاح و مشورہ سے لیا جائے گا۔
- آسام اور تریپورہ کو چھوڑ کر ہر ایک چھوٹی ریاست اور ہماچل پردیش، ہریانہ، گوا، پنجاب، اتراکھنڈ، شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر کو چھوڑ کر سبھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ایڈمنسٹریٹو فنڈ کے مرکزی حصہ (2 فیصد کے کل ایڈمنسٹریٹو فنڈ میں سے 0.3 فیصد) میں سے سالانہ اضافی 45 لاکھ روپے کا ایڈمنسٹریٹو فنڈ جاری کرنا، جو مذکورہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے گئے 1.70 فیصد کے ایڈمنسٹریٹو فنڈ کے علاوہ ہوگا۔
- پروگرام مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) اور نیشنل ٹیکنیکل سپورٹ ایجنسی (این ٹی ایس اے) کو مالی سال 24-2023 تک جاری رکھنا۔
فوائد:
اس اسکیم کو مارچ 2024 تک جاری رکھنے سے یہ یقینی ہوگا کہ ’پی ایم اے وائی-جی‘ کے تحت 2.95 کروڑ مکانوں کے مجموعی ہدف کے تحت بقیہ 155.75 لاکھ کنبوں کو بنیادی سہولیات سے لیس ’پختہ مکانوں‘ کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ دیہی علاقوں میں ’سب کے لیے رہائش‘ کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔
29 نومبر، 2021 تک پی ایم اے وائی-جی کے تحت کل 2.95 کروڑ مکانوں کے ہدف میں سے 1.65 کروڑ مکانوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ یہ امکان ہے کہ 2.02 کروڑ مکان، جو کہ ایس ای سی سی 2021 ڈیٹا بیس پر مبنی مستقل انتظار کی فہرست کے تقریباً برابر ہے، 15 اگست 2022 کی متعینہ مدت تک پورے ہو جائیں گے۔ اس لیے 2.95 کروڑ مکانوں کے مجموعی ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسکیم کو مارچ 2024 تک جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:13955
(Release ID: 1779417)
Visitor Counter : 207