وزارت دفاع

برہموز سپرسونک کروز میزائل کے فضائی ورژن کا اڈیشہ کے ساحل پر سخوئی 30 ایم کے- I سے کامیاب تجربہ کیا گیا


وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کامیاب تجربہ کرنے پر ڈی آر ڈی او، برہموز، بھارتی فضائیہ اور صنعت کی ستائش کی

Posted On: 08 DEC 2021 12:13PM by PIB Delhi

برہموز سپرسونک کروز میزائل کے فضائی ورژن کو سپرسونک لڑاکا طیارے سکھوئی 30  ایم کے-Iسے 08 دسمبر 2021 کو اڈیشہ کے ساحل سے دور مربوط آزمائشی رینج، چاندی پور سے ساڑھے دس  بجے دن میں کامیاب تجربہ کیا گیا۔اس کاپی بک فلائٹ میں تمام مشن کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے پہلے سے طے شدہ رفتار کی پیروی کرتے ہوئے ، میزائل کوایئرکرافٹ سے لانچ کیا گیا ۔

برہموز کی ترقی میں یہ تجربہ ایک اہم سنگ میل ہے۔یہ ملک کے اندر ہوا سے چلنے والے برہموز میزائلوں کے سیریل پروڈکشن کے نظام کو واضح کرتا ہے۔بڑی ایئر فریم اسمبلیاں جو رام جیٹ انجن کا لازمی حصہ بنتی ہیں، ہندوستانی صنعت نے مقامی طور پر تیار کی ہیں۔ ان میں غیر دھاتی ایئر فریم کے حصے شامل ہیں جن میں رام جیٹ فیول ٹینک اور نیومیٹک فیول سپلائی سسٹم شامل ہیں۔آزمائش کے دوران، ساختی سالمیت اور فعال کارکردگی کو ثابت کیا گیا ہے۔ برہموز کے فضائی ورژن کا آخری بار جولائی 2021 میں تجربہ کیا گیا تھا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس کامیاب آزمائش کے لئے  دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او)، برہموز، بھارتی فضائیہ اور صنعت کی تعریف کی ہے۔ پرواز کی آزمائش میں شامل ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اورڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے کہا کہ ڈی آر ڈی او کی مختلف لیباریٹریوں، تعلیمی اداروں، کوالٹی اشورینس اور سرٹیفیکیشن ایجنسیوں، سرکری سیکٹر کی کمپنیوں اور بھارتی فضائیہ نے اس پیچیدہ میزائل سسٹم کی تیاری، جانچ، پیداوار اور شامل کرنے میں حصہ لیا۔

برہموز سپرسونک کروز میزائل کی ترقی، پیداوار اور مارکیٹنگ کے لیے بھارت (ڈی آر ڈی او) اور روس (ایم پی او ایم) کی مشترکہ ملکیت کی کمپنی ہے۔ برہموزمسلح افواج میں پہلے سے ہی شامل کئے گئے ایک طاقتور میزائل اسلحوں کا نظام ہے۔

 

************

 

ش ح- م ع – ف ر

U. No.13933



(Release ID: 1779181) Visitor Counter : 245