صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 08 DEC 2021 9:15AM by PIB Delhi

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 129.54کروڑٹیکے لگائے  جاچکے  ہیں ۔

ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 93,733   ہے۔ جو کہ 555 دنوں میں سب سے کم  تعداد ہے۔

بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کا 1 فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح     0.27 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔

سردست صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد ہے ،جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,525 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد  کی مجموعی تعداد بڑھ کر            3,40,89,137ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 8,439 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

جانچ کے بعد  متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ  شرح 2فیصدسے  بھی کم  0.70)فیصد ) ہے، جو کہ  گزشتہ 65 دنوں میں  2فیصد سے بھی کم ہے۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے افراد کی ہفتہ وار شرح (0.76فیصد) ،  جو پچھلے  24 دنوں میں 1 فیصد سے بھی کم  ہے۔

اب تک کل 65.06کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

****************

 

ش ح۔ ح ا ۔ رض

U. NO: 13908


(Release ID: 1779115) Visitor Counter : 147