وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بری فوج کے نائب سربراہ قطر کے دورے پر روانہ ہوئے

Posted On: 08 DEC 2021 9:12AM by PIB Delhi

 

بری فوج کے عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی 8 سے 9 دسمبر 2021  کے دوران قطر کے دوروزہ دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران، نائب سربراہ ریاست قطر اور بھارت کے مابین عمدہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لئے کثیر پہلوئی میٹنگوں کا اہتمام قطر کے سلامتی اداروں کے سینئر افسران اور کارکنان کے ساتھ کریں گے۔

بری فوج کے نائب سربراہ قطر کے مسلح دستوں کے عملے کے سربراہ دفاعی امور کے ایم او ایس قطری ایمیری لینڈ فورسیز(کیوای ایل ایف) کے کمانڈر اور احمد بن محمد ملٹری کالج کے کمانڈینٹ سے بھی  ملاقات کریں گے جہاں موصوف باہمی مفاد اور دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیالات کریں گے ۔فوج کے نائب سربراہ قطری ایمیری لینڈ فورسیز کے صدر دفاتر ،احمد بن محمد ملٹری کالج اینڈ ایمیر گارڈ صدر دفاتردیکھنے بھی جائیں گے ۔ا س دورے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ سرکردہ قطری دفاعی صنعتوں کی سینئر قیادت کے ساتھ ان کی گفت شنید ہوگی ۔یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دفاعی تعاون کو مزید استحکا م بخشے گا۔

*************

 

ش ح-  م ن - م ش

U. No.13913


(Release ID: 1779104) Visitor Counter : 153