خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

این سی ڈبلیو نے سیاست میں خواتین کے لئے کل ہند صلاحیت سازی پروگرام ’شی از اے چینج میکر‘ شروع کیا

Posted On: 07 DEC 2021 2:36PM by PIB Delhi

زمین سطح پر کام کرنے  خاتون سیاسی لیڈروں کی قائدانہ مہارت  کو بہتر بنانے کے لئے  خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے آج  پانچ گرام پنچایتوں سے لیکر پارلیمنٹ کے ارکان  تک  اور  قومی / ریاستی سیاسی  جماعتوں کے  عہدے داران سمیت  سیاسی کارکنان کی تمام سطحوں پر  خاتون نمائندوں کے لئے  آج ایک کل ہند صلاحیت سازی کا پروگرام  ’شی از اے چینج میکر‘  شروع کیا۔ صلاحیت سازی کا یہ پروگرام  خاتون سیاسی لیڈروں کی صلاحیت سازی  اور ان کی فیصلہ سازی  اور بولنے اور لکھنے سمیت ان کی ترسیلی مہارتوں کو بہتر بنانے  کے مقصد سے  علاقے وار تربیتی اداروں  کے تعاون سے چلایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SQ60.jpg

 

’شی از اے چینج میکر‘  سیریز کے تحت تربیتی پروگرام آغاز رمبھاؤ مہالگی پربھودنی، تھانے مہاراشٹر  کے تعاون سے سرکاری طور پر کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز  ایم سی ڈبلیو کی چیئر پرسن محترمہ ریکھا شرمانے کیا۔ ’میونسپل کارپوریشن میں خواتین‘ کے لیے تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا انعقاد 7 سے 9 دسمبر تک کیا جائے گا۔اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے، محترمہ شرما نے کہا کہ سیاست میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شرکت وقت کی اہم  ضرورت ہے اور یہ کمیشن پارلیمنٹ تک کہ  ان کے سفر میں مدد کرنے کے لیے پابندی عہد  ہے۔  انہوں نے کہا ’’ مجھے امید  ہے کہ ’شی از اے چینج میکر‘ پروجیکٹ  ایسی خواتین کی زندگی میں ایک  نئی شروعات لائے گا جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے پرعزم ہیں‘‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

 

U-13881                          



(Release ID: 1779011) Visitor Counter : 122