صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کووڈ-19 ویکسنز کی برآمد

Posted On: 07 DEC 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7دسمبر 2021/  ہندستان نے کووڈ-19 وبائی امراض کے آغاز سے 150 سے زیادہ ممالک کوکووڈ-19 سے متعلق طبی او دیگرامداد فراہم کی ہے۔

جنوری2021 میں ویکسن میتری پروگرام کےآغاز کے بعد سے ہندستان نے 29 نومبر 2021 تک 94 ممالک اور اقوام متحدہ کے 2  اداروں کو گرانٹ کے طور پر 723.435 لاکھ کووڈ  ویکسن کی خوراکیں، تجارتی برآمدات یا کوویکس کے ذریعہ  فراہم کی ہے۔

دوسری  لہر کے دوران کووڈ-19 وبائی امراض کے خلاف جنگ میں 50 سے زائد ممالک سے کووڈ سے متعلقہ آلات اور ادویات کی شکل میں مدد حاصل کی گئی۔ ان میں غیر ملکی حکومتوں، پرائیوٹ کمپنیوں ، بیرون ملک ہندستانی ایسوسی  ایشنز وغیرہ کی سپلائی شامل تھی۔

صحت اور خاندانی بہبود کےمرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13885


(Release ID: 1778989) Visitor Counter : 210