بھارتی چناؤ کمیشن

سابق چیف الیکشن کمشنر  جناب سنیل اروڑہ  انٹرنیشنل  انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (آئی ڈی ای اے) کے مشاورتی  بورڈ ر میں شامل ہوئے

Posted On: 07 DEC 2021 2:37PM by PIB Delhi

         

بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر  جناب سنیل اروڑہ   کو انٹرنیشنل   انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (آئی ڈی ای اے) کے مشاورتی  بورڈ ر میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا گیا۔ جناب سنیل اروڑہ قیادت  کرنے کا وسیع  تجربہ، علم اور مہارت رکھتے ہیں اور وہ اس  بین الاقوامی ادارے کے کام کاج میں  نمایاں خدمات انجام دیں گے۔  اس ادارے  کی مدد ایک 15 رکنی مشاورتی بورڈ کرتا ہے جس میں مختلف پس منظر  والے  نامور افراد  اور  ماہرین شامل ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R67V.jpg

 

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکٹورل اسسٹنس (انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے)، 1995 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ اسٹاک ہوم، سویڈن میں واقع  ایک بین حکومتی تنظیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں پائیدار جمہوریت کی حمایت کرنا ہے۔ انٹرنیشنل آئی ڈی ای اے میں اس وقت 34 رکن ممالک ہیں، جن میں تمام براعظموں سے بڑی اور چھوٹی، پرانی اور نئی جمہوریتیں شامل ہیں۔ بھارت آئی ڈی ای اے   کے بانی اراکین میں سے ایک رہا ہے۔

جناب سنیل اروڑہ 2 دسمبر 2018 سے 12 اپریل 2021 تک بھارت کے 23 ویں چیف الیکشن کمشنر رہے ہیں۔  جناباروڑا نے  یکم ستمبر 2017 کو الیکشن کمیشن آف انڈیا میں الیکشن کمشنر آف انڈیا کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی۔ ان کی  42 ماہ سے زیادہ کی مدت کار کے دوران، کمیشن نے کامیابی کے ساتھ 2019 میں 17 ویں لوک سبھا کے عام انتخابات اور 24 ریاستی اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ  ضمنی انتخابات اور دو سالہ انتخابات بھی کرائے۔ جناب اروڑہ  1980 بیچ کے آئی اے ایس افیسر ہیں انہوں نے اس سے قبل حکومت ہند اور  راجستھان کی ریاستی حکومت میں کئی کلیدی  محکموں کی سربراہی کی ہے۔

جناب  سنیل اروڑہ کی قیادت میں ای سی آئی  نے اپنے ڈیجیٹل پروگرام کو بہت آگے بڑھایا اور  930 ملین سے زیادہ رائے دہندگان کا ایک یویفائڈ ڈاٹا بیس اور ایک ملک گیر ہیلپ لائن  1950  قائم کی ۔شہریوں کے ذریعہ نگرانی میں مدد دینے کے لئے ایک اور ٹیک  اختراع  سی ویجیل ایپ ہے جس کو  انتخاب والے علاقوں میں  معیاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے  معاملات  کی رپورٹ کرنے میں شہریوں کے لئے بہت مدد گار پایا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو  پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کرانا  جناب اروڑا کے ذاتی پہل ہے جس کی بہت زیادہ تعریف ہوئی ہے۔

ای سی آئی کا دنیا بھر میں انتخؒابی بندوبست کرنے والے اداروں کے ساتھ معلومات کی شیئرنگ سے   جمہوریتوں کو گہرا اور مضبوط بنانے میں پختہ یقین ہے۔ جناب اروڑہ کی مدت کار میں  ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے ڈبلیو ای بی) اور فورم آف دی الیکشن مینجمنٹ باڈیز آف ساؤتھ ایشیا (ایف ای ایم بی او ایس اے) کے  چیئرمین طور پر  خدمات انجام دیتے ہوئ ای سی آئی نے  صلاحیت سازی میں مزید اضافے کو یقینی بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-13878

                          



(Release ID: 1778957) Visitor Counter : 128