شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوا بازی کی وزارت نے سفر کو آسان بنانے کے لئے ایئر سویدھا پورٹل کے قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا


ایئر سویدھا  کا مقصد تمام بین الاقوامی مسافروں کےلئے قطارسے پاک، پریشانی سے آزاد اور آسان ہوائی سفر فراہم کرنا ہے

ایئر سویدھا پورٹل نے ایک سے 5 دسمبر 2021 تک 2,51,210  مسافروں کی مدد کی

اگست 2020 کے بعد سے ایئر سویدھا پورٹل سے ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں کو فائدہ ہوا

Posted On: 07 DEC 2021 12:21PM by PIB Delhi

ہندوستان میں آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کو یقینی بنانے کی غرض سے شہری ہوا بازی کی وزارت اور صحت وخاندانی  بہبود کی وزارت نے ایئر سویدھا پورٹل پر بغیر کسی رابطے کے از خود اعلان کو لازمی کردیا ہے۔ ایئر سویدھا پورٹل اگست 2020 میں شروع کیا گیا تھا اور اب اسے مزید مستحکم کردیاگیا ہے تاکہ  30 نومبر 2021 کو جاری کئی گئی سفر سے متعلق رہنما ہدایات  کو ایڈ جسٹ کیا جاسکے ۔ایئر سویدھا ہندوستان میں پہنچنے والے بین الاقوامی مسافروں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا ڈیجیٹل پورٹل ہے ۔یہ پورٹل مسافروں کی مدد کے لئے ایم او سی نے تیار کیا ہےجس میں آرٹی پی سی آر ،ٹیکہ کاری کی نوعیت کے ساتھ سفر کی تفصیلات اور حتمی قیام کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔آج کے وقت میں یہ رابطے کا پتہ لگانے میں افسروں کی مدد کرتا ہے ۔ایئر سویدھا کو نافذ کرنے کا مقصد ہندوستان میں آنے والے سبھی بین الاقوامی مسافروں کو پریشانی سے پاک ،قطار سے پاک اور اطمینان بخش ہوائی سفر فراہم کرنا ہے۔ ایئر سویدھا پورٹل نے پہلے ہی 30 نومبر 2021 کو سفر کے نئے رہنما خطوط کو اپڈیٹ کئے جانے کے واسطے یکم دسمبر سے 5 دسمبر 2021 تک 2,51,210 مسافروں کی پہلے ہی مدد کی ہے۔ مزید یہ کہ اگست 2020 میں ایئر سویدھا کے شروع ہونے کے بعد سے اس سے ایک کروڑ سے زیادہ مسافروں کو فائدہ ہوا ہے۔

کووڈ-19 وائرس کے اومیکرون کی قسم کو قطعی طور پر روکنے کو یقینی بنانے کے لئے ایئر سویدھا پورٹل سے رعایت کی تمام شکلوں کو ختم کردیاگیا ہےاور ہندوستان میں آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لئے تفصیلات داخل کرنے کو لازمی بنادیا گیا ہے۔ ہندوستان پہنچنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لئے یہ لازم ہے کہ وہ سفرکرنے سے پہلےایئر سویدھا پورٹل پر اپنی صحت کی موجودہ نوعیت کااعلان کریں اور ساتھ ہی ساتھ درکار دستاویزات بھی جمع کرائیں ۔پاسپورٹ کی نقل کی کاپی، روانگی سےقبل 72 گھنٹوں کے اندر  کرائے گئے ٹیسٹ کی پی سی آر نیگیٹو سرٹیفکیٹ اور ٹیکہ کاری کا سرٹیفکیٹ کی بھی جانکاری دیں۔امگریشن کے لئے ای میل میں موصول ہوئی کاپی ہندوستان میں پہنچنے پر لازمی ہے اور اسے اے پی ایس او کاؤنٹر پر ویریفائی کرانا ضروری ہے۔

مسافروں اور صحت /ریاستی افسروں کے لئے ایئر سویدھا کو اور زیادہ موافق بنانے کے لئے کی گئیں اپڈیٹس۔

  • خطرے والے ملک کی تمام درخواستوں پر ایچ اور سرخ بینڈ کا نشان مارک کیا گیا ہے اور دوسروں کے لئے ہرا نشان مارک کیا گیا ہے ۔اس سے  ہندوستان پہنچنے والے مسافروں کو علیحدہ کرنے میں مدد ملے گی ۔یہ فہرست متحرک طور پر اپڈیٹ کی گئی ہے تاکہ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کی معلومات سے باخبر رہا جاسکے۔
  • درخواست کے لئے جن باتوں پر غور کیا جائے گا ان میں یہ بات بھی شامل ہے کہ پچھلے 14 دن میں کسی ایسے ملک کا دورہ تو نہیں کیا گیا جو خطرات سے دوچار ہے۔اس فیلڈ کو معیاری بنانے کے لیے ملٹی سلیکٹ ڈراپ ڈاؤن آپشن بھی بنایا گیا ہے۔
  • پتے کے لئے ضلع اور ریاست اور ڈراپ ڈاؤن لسٹ ای جی فراہم کرکے فیلڈز کی معیار کاری۔
  • پورٹل کے آغازپر تازہ ترین ایڈوائزری کے ساتھ ایف اے کیوکی فہرست اور کسٹمر کیئر لنک کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
  • خطرے والے  ممالک کے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آمد کے  بعدٹیسٹ کے لئےاپنے کو پہلے سے بک کر لیں اورایس ڈی ایف جمع کرانے پر مسافروں کو متعلقہ ٹیسٹنگ سہولت کا لنک فراہم کیا جاتا ہے۔

سبھی بین الاقوامی مسافروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ خطرے والے ممالک سے آنے پر حسب ذیل اقدامات کو اپنائیں۔

  • ایئر سویدھا پورٹل پر از خود اعلان کردہ فارم جمع کریں۔
  • سفر سے پہلے یا 72 گھنٹے کے اندر کرائے گئےنیگیٹوآرٹی پی سی آر رپورٹ اپڈیٹ کریں۔
  • ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کرائیں ۔
  • سات دن کے لئے ہوم قرنطینہ۔
  • 8دن میں دوبارہ ٹیسٹ کرائیں اور اگر نیگیٹو ہے تو اگلے سات دن کے لئے خود صحت کی نگرانی کریں۔

ایسے ممالک کی فہرست جہاں مسافروں کو ہندوستان پہنچنے پرنیز خطرے والے ممالک سے پہنچنے کے بعد ٹیسٹنگ  سے متعلق اضافی اقدامات کو اپنانے کی ضرورت ہوگی ۔جنہیں 6دسمبر 2021 کو اپڈیٹ کیا گیا ہے۔

  1. برطانیہ سمیت یوروپ کے ممالک
  2. جنوبی افریقہ
  3. برازیل
  4. بوتسوانا
  5. چائینا
  6. گھانا
  7. ماؤریٹیز
  8. نیوزی لینڈ
  9. زیمبابوے
  10. سینگاپور
  11. تنزانیہ
  12. ہانگ کانگ
  13. اسرائیل

 

ایئر سویدھا پورٹل لنک:

 https://www.newdelhiairport.in/airsuvidha/apho-registration

 

مزید تفصیلات کے لئے اس پر ویزٹ کریں:  

https://bit.ly/NewTravelGuidelinesOct2021

 

***********

 

 

 

ش ح-  ح ا- م ش

U. No.13868



(Release ID: 1778772) Visitor Counter : 202