وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمہ نے تملناڈو میں تلاشی لی

Posted On: 07 DEC 2021 12:56PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:07؍دسمبر، 2021۔آمدنی ٹیکس کے محکمے نے زیورات کے خردہ فروش، ٹیکسٹائلس اور گھریلو ساز وسامان کی فروخت میں مصروف دو گروپوں کے سلسلے میں تلاشی اور ضبطی  کی کارروائی کی ہے ۔ یہ فروخت اور کاروبار چنئی، کوئمبٹور، مدورئی اور ترونیلویلی میں ان کے مقبول عام اسٹوروں کے سلسلے کے ذریعے عمل میں لائی جارہی تھی۔ اس کارروائی کےدوران مجموعی طور پر 37 مقامات پر چھاپہ مارا گیا۔

پہلے گروپ کے معاملے میں تلاشی کے دوران ضبط کی گئی دستاویزات اور دیگر مجرمانہ مواد جمع کیا گیا ہے جن سے انکشاف ہوا ہے کہ خطاکار گروپ بڑی سرگرمی کے ساتھ اپنے حساب کے کھاتوں میں فروخت کے معاملے میں بڑے منظم طریقے سے اصل صورتحال کو مخفی رکھ رہا تھا۔ فروخت کو مخفی رکھنے کی حد یہاں تک تھی کہ 1000 کروڑ روپئے تک سے زائد کی فروخت کو سات برسوں سے مخفی رکھا گیا تھا۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ خطاکار پارٹی نے ٹیکسٹائل ڈویزن میں 150 کروڑ روپئے کے بقدر کی بغیر حساب کتاب کی خریداری کی تھی اور ساتھ ہی ساتھ زیورات کے ڈویزن میں بھی گزشتہ چند برسوں کے دوران کی گئی خریداری اس میں شامل ہے۔

دوسرے گروپ کے معاملے میں تلاشی کے دوران مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطاکار گروپ نے متعدد پارٹیوں سے فرضی بل حاصل کیے تھے اور ان بلوں کی رقم 80 کروڑ روپئے کے بقدر تھی اور اس طریقے سے قابل ٹیکس آمدنی کو مخفی رکھا گیا تھا۔ سونے کی بغیر حساب کتاب خریداری کے شواہد بھی جمع کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خطاکار گروپ کو زیورات کے دام بڑھانے کے مجرمانہ فعل کا مرتکب بھی پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیرحساب کتاب والی کرائے کی رسیدیں اور سات کروڑ روپئے کے بقدر کے کاٹھ کباڑ کے فروخت کا بھی پتہ لگا ہے۔

دونوں گروپوں کے خلاف جو تلاشی لی گئی ہے اس سے دس کروڑ روپئے کی نقد رقم اور زیورات اور 6 کروڑ روپئے کے بقدر کے سونے چاندی کے ڈلوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

-----------------------

ش ح۔م ن۔ ع ن

U NO:13872



(Release ID: 1778771) Visitor Counter : 143