صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال
Posted On:
07 DEC 2021 9:18AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 128.76کروڑٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔
ہندوستان میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 95,014 ہے۔ جو کہ 554 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مجموعی معاملوں کا 1 فیصد سےبھی کم ہے، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.27 فیصد ہے،جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہے۔
سردست صحت یابی کی شرح 98.36 فیصد ہے جو مارچ 2020 سے سب سے زیادہ ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,004 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,40,79,612ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 6,822 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔جو 558 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح 2فیصدسے بھی کم 0.63)فیصد ) ہے، جو کہ گزشتہ 64 دنوں میں 2فیصد سے بھی کم ہے۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے افراد کی ہفتہ وار شرح (0.78فیصد) ، جو پچھلے 23 دنوں میں 1 فیصد سے بھی کم ہے۔
اب تک کل 64.94کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
****************
ش ح۔ش ر ۔ رض
U. NO. 13850
(Release ID: 1778718)
Visitor Counter : 159