بجلی کی وزارت

بی ای ای  نے 31 ویں قومی توانائی تحفظ ایوارڈ اور پہلے قومی توانائی  کارکردگی اختراعات ایوارڈ کا اعلان کیا


آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ، قومی توانائی کے تحفظ کے دن پر ایوارڈ پیش کیے جائیں گے

ملک کی کم کاربن فوٹ پرنٹ کی حکمت عملی میں تعاون کرنے والے متحرک کوششوں اور محققین کو اعزاز سے نوازا جائے گا

اس میں وسیع شرکت کے لیے مختلف شعبوں کے 400 سے زیادہ درخواست دہندگان نے شرکت کی

Posted On: 04 DEC 2021 1:38PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 04  دسمبر         وزارت بجلی کی رہنمائی میں، توانائی کی کارکردگی کا بیورو (بی ای ای) ہر سال 14 دسمبر کو منائے جانے والے  توانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر صنعتی اکائیوں اور اداروں  کو ایوارڈ برائے قومی توانائی کا تحفظ(این ای سی اے)  سے نواز کر توانائی کی کھپت کو کم کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اس سال ادارہ کی جانب سے ایک نیا ایوارڈ - نیشنل انرجی ایفیشینسی انوویشن ایوارڈ (این ای ای آئی اے)بھی شروع کیا گیا ہے۔

اس سال "آزادی کا امرت مہوتسو" کے تحت این ای سی اے اور این ای ای آئی اے ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  14 دسمبر 2021 کوتوانائی کے تحفظ کے قومی دن کے موقع پر  اہم معزز ہستیاں قومی توانائی کے تحفظ کے لیے قومی ایوارڈ اور ایوارڈ برائے قومی توانائی کارکردگی اختراعات کے فاتحین کو نوازیں کی۔

توانائی کے تحفظ کا قومی ایوارڈ ہندوستانی معیشت کے مختلف شعبوں کی توانائی سے متعلق اکائیوں کو مخصوص توانائی کی کھپت کو کم کرنے میں ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے لیے دیا جاتا ہے۔این ای سی اے (2021) کے لیے، صنعت، ٹرانسپورٹ، بلڈنگ، ادارے  اور آلات کے زمرے میں آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، جنہیں مزید 30 شعبوں میں تقسیم کیا گیا۔درخواست موصول ہونے کی آخری تاریخ تک کل 408 درخواست دہندگان نے این ای سی اے 2021 کے لیے حصہ لیا۔ وزارت بجلی کےسکریٹری کی سربراہی میں ایوارڈ کمیٹی نے ان  ایوارڈ یافتگان  کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے جنہیں 14 دسمبر 2021 کو توانائی کے تحفظ کے قومی ایوارڈسے نوازا جائے گا۔

اس سال وزارت بجلی نے توانائی کے تحفظ کے قومی ایوارڈ (این ای سی اے) کے علاوہ، قومی ایوارڈ برائے  توانائی کارکردگی  اختراعات (این ای ای آئی اے) بھی شروع کیا ہے۔ اس پہل  کا مقصد "جدید توانائی کی کارکردگی کی ٹیکنالوجی" کو تسلیم کرنا  ہے نیز صنعتوں اور شعبوں کو ان کی اکائیوں میں توانائی کی کارکردگی کی اختراعی کوششوں کو فروغ دینے کی ترغیب دینے کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اس کے لیے زمرہ اے (صنعت، ٹرانسپورٹ ، عمارت) اور زمرہ 'بی' (طلباء اور ریسرچ اسکالر) سے آن لائن درخواستیں سے طلب کی گئی تھیں۔ درخواست موصول ہونے کی مقررہ تاریخ تک کل 149 درخواست دہندگان نے حصہ لیا۔ نئی ٹیکنالوجی اور ، آئیڈیا کو فروغ دینے اور بڑے گروپوں کے ذریعہ  ان اختراعات کو اپنانے کے لیے راہ ہموار کرنے کے لیے انرجی ایفیشنسی انوویشن ایوارڈ وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ  ایوارڈ توانائی کی کارکردگی کو حاصل کرنے اور تحقیق و ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے نئے طریقہ کار اختیار کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ اختراع میں بہت کم وقت میں خاطر خواہ تبدیلیاں لانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

توانائی کی کارکردگی اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینا  کم کاربن  والی توانائی تبدیلی کے لیے اہم ستون ہیں۔ ان کے  لیے مختلف شرکاء کی طرف سے کی جانے والی کی کوششوں کا اعتراف  کر کے مزید کارروائی  کے لیے اس تبدیلی کو رفتار دینا ہے ۔ ان کے نتائج آخرکار ہندوستان کی  قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی ایس) اور وسیع تر آب و ہوا کے اہداف کو پورا کرنے میں اپنا تعاون  پیش کرتے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-13737

 



(Release ID: 1778149) Visitor Counter : 162