کوئلے کی وزارت

کیپٹیوکانوں سے کوئلہ پروڈکشن میں غیر معمولی اضافہ


آئندہ مالی برس تک یہ پروڈکشن 120 ملین کے بقدر تک پہنچنے کا قوی امکان ہے

Posted On: 04 DEC 2021 12:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 دسمبر 2021:

کیپٹیو کانوں سے کوئلہ پروڈکشن اس سال ماہ نومبر تک پہلے ہی 50 ملین ٹن تک پہنچ چکا ہے اور جاری مالی برس (2021۔22) کے دوران اس کے 85 ملین ٹن تک پہنچ جانے کی امید ہے جو کہ گزشتہ برس کے  62 ملین ٹن کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر زائد ہے۔

کوئلہ پیداواریت میں مزید اضافے کے لیے کوئلے کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر انل کمار جین نے گھریلو کوئلے کے افزوں مطالبات کو دیکھتے ہوئے وزارت کے سینئر افسران کے ساتھ نئے کوئلہ بلاکوں کی ترقی کو متاثر کرنے والے ماحولیات اور جنگلاتی منظوریوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔ آئندہ مالی برس 2022۔23 کے دوران کیپٹیو کانوں سے کوئلہ پیداواریت کے 120 ملین ٹن تک پہنچ جانے کی امید ہے۔

اس حصولیابی سے گھریلو کوئلہ پروڈکشن میں آتم نربھر بھارت کے خواب کی مزید تکمیل ہوگی۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 13734



(Release ID: 1778008) Visitor Counter : 83