پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
او این جی سی نے قابل تجدید ، ای ایس جی پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لئے ایس ای سی آئی کے ساتھ
مفاہمت نامے پردستخط کئے
Posted On:
03 DEC 2021 10:51AM by PIB Delhi
نئی دہلی ، 3؍دسمبر:سبزتوانائی مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ، تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن لمیٹڈ (اواین جی سی ) نے بھارتی شمسی توانائی کارپوریشن (ایس ای سی آئی ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے(ایم اویو) پردستخط کئے ہیں ۔ان دو نوں قومی توانائی کمپنیوں کی جانب سے اواین جی سی کے سی ایم ڈی سبھاش کمار اور ایس ای سی آئی کے منیجنگ ڈائرکٹر سمن شرمانے آج ، 2دسمبر ،2021کو نئی دہلی میں قرارداد پر دستخط کئے ۔یہ قرارداد اواین جی سی اور ایس ای سی آئی کے لئے شمسی، ہوا ، سولرپارکس ، ای وی ویلیو چین، گرین ہائیڈروجن ، اسٹوریج وغیرہ سمیت قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں کو شروع کرنے کے لئے تعاون اور اشتراک کرنے کے لئے ایک وسیع ڈھانچہ مہیاکرتی ہے ۔
شراکت داری اواین جی سی کو قابل تجدیدتوانائی خصوصی طورسے شمسی توانائی میں اپنے نقش قدم کو مضبوط کرنے میں اہل بنائے گی
اس موقع پر اپنے خطاب میں ، جناب سبھاش کمارنے کہا:‘‘ جب ہم تبدیلی ٔآب وہوا چیلنجو ں کی رفتار اور فوری طورپر اس کے حلوں کی ستائش کرتے ہیں توہم ملک کی توانائی کے تحفظ کے تئیں اپنے عزم کو بھی اوراپنے کاروبارکو ایک پائیدارطریقے سے چلانے کے لئے عہدبستگی کو بھی سمجھتے ہیں۔اواین جی سی کے پاس اپنی سبز توانائی پورٹ فولیو کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایک کثیرجہتی حکمت عملی اور موثرکاربن انتظام اور قابل تجدید توانائی کو جوڑ کر کاربن کے اخراج کو کم کرنے کا منصوبہ ہے ۔
جناب سمن شرمانے کہا :‘‘ ایس ای سی آئی اس رہنما پہل میں اواین جی سے کے ساتھ جڑ کر خوش ہے جو پائیدارترقی کے نئے راستے کھولے گا اور ہندوستان کو ٹکنالوجی اور پیمانے کے نئے مورچے پر لے جانے کا وعدہ کرے گا۔ ہم ہندوستان کی موسمیات کے عزائم کو پوراکرنے کے لئے وقف ہیں اور مسلسل شراکت کی امید کرتے ہیں ۔ ’’
اواین جی سی سی ایم ڈی اور ایس ای سی آئی ایم ڈی مفاہمت نامے پردستخط کرتے ہوئے
اواین جی سی ، ہندوستان کی تیل اورگیس کمپنیوں میں ایک بڑی کمپنی ، جو سبز توانائی ایجنڈا پر مختلف متبادلوں اور قابل تجدید توانائی ذرائع کے ذریعہ کام کررہی ہے ۔ اس نے 2040تک کم از کم 10گیگاواٹ قابل تجدید توانائی پید اکرنے کا ہدف رکھاہے ۔
اواین جی سی پہلی غیر امریکی کمپنی ہے ، جو عالمی متھین پہل (جی ایم آئی ) کا حصہ ہے ۔ خالص –صفر اخراج میں سی سی یو ٹکنالوجی کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب تک اواین جی سی نے، تقریبا 20.48ایم ایم ایس سی ایم متھین گیس کے رساؤکو روکا ہے ، اور ماحول میں تقریبا تین لاکھ ٹن CO2 کے اخراج کو روکا ہے ، نیز گھٹتے ہوئے تیل علاقوں سے اینہانس آئیل ری کوری (ای اوآر) کے لئے ایک سی سی یوایس پروجیکٹ قائم کرنے کے لئے آئی اوسی کے ساتھ اشتراک کررہی ہے۔ یہ پروجیکٹ آئی اوسی کی کوئلی ریفائنری سے حاصل CO2 کااستعمال کرکے گجرات میں گندھار آئیل فیلڈ کے کم ہوتے ذخیروں میں اضافہ کررہی ہے ۔ اواین جی سی ہندوستان کی پہلی 300-200میگاواٹ ساحل سے دور ہوا ئی توانائی کا مظاہرہ کررہی ہے ، جس کے لئے این ٹی پی سی لمیٹڈ کے ساتھ اس کے قابل عمل بنانے پر مشترکہ طورپر مطالعہ کیاجارہاہے ۔
**************
(ش ح ۔ ش ت۔ ع آ)
U-13680
(Release ID: 1777558)
Visitor Counter : 183