صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد124.96 کروڑ کے نشانے کو پار گئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 80.35 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح اس وقت 98.35 فی صد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,765 نئے معاملات سامنے آئے

بھارت میں اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 99,763 ہے

ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح (0.85 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ 18 دنوں سے لگاتار 1 فی صد سے کم ہے

Posted On: 02 DEC 2021 9:19AM by PIB Delhi

آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 80,35,261 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی بھارت میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 124.96 کروڑ (1,24,96,19,515) کو پار گئی۔ یہ ٹیکہ کاری 1,29,79,828 سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

 

طبی کارکنان

پہلی ڈوز

1,03,83,998

دوسری ڈوز

95,09,164

 

صف اول کے کارکنان

پہلی ڈوز

1,83,79,363

دوسری ڈوز

1,65,20,117

18سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی ڈوز

46,11,59,223

دوسری ڈوز

23,00,04,760

45 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی ڈوز

18,53,50,013

دوسری ڈوز

12,22,12,176

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی ڈوز

11,60,67,930

دوسری ڈوز

8,00,32,771

میزان

1,24,96,19,515

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 8,548مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے) 3,40,37,054  ہوگئی۔

نتیجہ کے طور پر بھارت میں شفایابی کی شرح اس وقت 98.35   فی صد ہے ۔

 

مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت لگاتار158 دنوں سے قائم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9,765نئے معاملات سامنے آئے۔

 

اس وقت مریضوں کی تعداد99,763 ہے ۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.29 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔

 

 

ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 10,98,611 ٹیسٹ کئے گئے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر64.35 کروڑ سے زیادہ (64,35,10,926) ٹیسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔

اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 0.85 فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ18دنوں سے 2 فی صد سے نیچے رہی ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح 0.89 فیصد ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ 59دنوں میں دو فیصد سے کم اور گزشتہ 94 دنوں میں 3فیصد سے نیچے ہے۔

 

*************

  ش ح- س ک - م ش

U. No.13599

 


(Release ID: 1777110) Visitor Counter : 199