وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے این سی سی کے دن کے موقع پر ،این سی سی کیڈٹس کو مبارک باد دی


انہوں نے این سی سی ایلمنائی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ این سی سی ایلمنائی ایسوسی ایشن کو تقویت دیں

Posted On: 28 NOV 2021 5:12PM by PIB Delhi

 

وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے  این سی سی  کے دن کے موقع پر این سی سی کیڈٹس کو  مبارک باد دی ہے۔ جناب مودی نے  پورے بھارت میں این سی سی ایلمنائی سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اپنی مدد اور  ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر، این سی سی  ایلمنائی  ایسو سی ایشن کو  تقویت دیں۔

وزیراعظم سلسلے وار ٹوئیٹ پیغامات میں کہا:

’’این سی سی کے دن  کے موقع پر مبارک باد۔ ’’اتحاد اور ڈسپلن‘‘ کے جذبے سے سرشار این سی سی بھارت کے نوجوانوں کو  ایک عظیم تجربہ فراہم کرتی ہے کہ وہ  ملک کی تعمیر میں اپنی اصل صلاحیت اور  تعاون کو بروئے کار لائیں۔ جنوری میں اس سال کی  این سی سی کی ریلی میں یہ میری تقریر ہے‘‘۔

 

کچھ ہی دن پہلے جھانسی میں راشٹر رکشا  سمرپن پرو  کے دوران  مجھے  این سی سی  ایلمنائی ایسو سی ایشن کے پہلے  رُن کی حیثیت سے  اندراج کرانے کا  شرف  حاصل ہوا۔ ایلمنائی ایسو سی ایشن  کی  تشکیل اُن سبھی  کو یکجا کرنے کی ایک قابل تحسین کوشش ہے ، جو  این سی سی سے وابستہ ہیں۔

 

میں پورے بھارت کے این  سی سی ایلمنائی  سے زور دے کر  کہتا ہوں کہ وہ  اپنی مدد  اور ایسو سی ایشن کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر این سی سی ایلمنائی ایسو سی ایشن کو تقویت دیں۔ حکومت ہند نے  این سی سی  کے تجربے کو  اور زیادہ  متحرک اور بامعنی  بنانے کے لئے کئی کوششیں کی ہیں۔   https://t.co/CPMGLryRXX

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ا س- ق ر)

U-13405


(Release ID: 1776015) Visitor Counter : 156