وزارت دفاع

این سی سی اپنے قیام کے 73ویں سالگرہ منا رہا ہے


ڈی جی این سی سی نے نیشنل وار میموریل کو شہیدوں کو گلہائے عقیدت نذر کئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 27 NOV 2021 2:27PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27- نومبر 2021/

 اہم جھلکیاں:

  • این سی سی نے  ورزش-یوگدان کے ذریعہ کووڈ-19 وبائی مرض کے انتظام کے  تفویض کردہ  مشن کو موثر طریقے سے  انجام دیا۔
  • کیڈٹ اور ایسویسی ایٹ این سی سی  آفیسر  نے  ’ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت‘  آتم نربھر بھارت ، اور فٹ انڈیا جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی۔
  • سرحدیں  اضلاع اور  ساحلی   علاقوں میں ایک لاکھ کیڈٹ کا اضافہ کامیابی  کے ساتھ مکمل کیا
  • این سی سی سابق طلبا ایسوسی ایشن  کا آغاز   19 نومبر 2021 کو جھانسی میں ہوا۔وزیراعظم  پہلے سابق  طالب علم بنے اور رکشا منتر دوسرے۔

این سی سی   دنیا کی سب سے بڑی یونیفارمڈ نوجوانوں کی تنظیم، 28 نومبر 2021 کو اپنے قیام کی  73ویں سالگرہ  منارہی ہے۔  اس پروقار موقع پر  ڈائریکٹر جنرل  این سی سی لفٹنٹ جنرل گربیر پال سنگھ  نے گلہائے عقیدت نذر کئے اورشہیدوں و  خراج عقیدت پیش کیا۔ 27 نومبر 2021 کو نئی دلی میں  نیشنل وار میموریل میں پوری این سی سی براردی  کے لئے  شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

این سی سی کے قیام کا د ن ملک بھر میں  منایا جارہا ہے جس میں کیڈٹ،خون کے عطیہ  کیمپوں اور سماجی ترقی کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔  گزرے ہوئے سال میں  این سی سی نے کامیابی کے ساتھ کووڈ19 وبائی مرض کی پابندیوں پر  قابو پالیا ہے اور  تفویض کردہ مشن کو  موثر طریقے سے انجام دیاہے۔  وبائی مرض کے انتظام میں  ورزش/یوگدان  مختلف  اقدام  میں کیڈڈس کے تعا؎و   ملک کے بھر کے  لوگوں کو بڑے پیمانے پر  سراہا ہے۔

کیڈٹس اور ایسوسی ممبران نے   ایک بھارت شریشٹھ بھارت  ،’آتم نربھر بھارت‘ اور ’فٹ انڈیا‘ جیسی سرگرمیوں میں مثالی قیادت کی ہے۔ کیڈس نے ’سووچھتا ابھیان‘’ میگاآلودگی پھکواڑہ میں  دل و جان سے حصہ لیا اور ’ڈیجیٹل لٹریسی‘ یوگا کا بین الاقوامی دن ،’شجر کاری‘ اور موجودہ  کووڈ یکسی نیشن مہم وغیرہ جیسے   مختلف سرکاری اقدامات کے بارے میں   بیداری پھیلانے میں  اہم کردار  ادا کیاہے۔

15 اگست 2020  کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ  ملک کے  سرحدی اور ساحلی علاقوں نیشنل کیڈٹ کوڈ کوریج کی  توسیع کے لئے ایک اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔فوج ، بحریہ  اور فضائیہ کی تینوں اسکیموں (دھاراؤں) میںکل  ایک لاکھ  اضافی کیڈ ٹ کی تعداد میں ضافہ کیا گیا ۔  تعلقہ ہاؤسنگ فضائیہ اسٹیشن پر توجہ مرکوز کرنے والی فضائیہ کو مکمل کرلیا گیا ہے۔  ان سرحدی اور ساحلی ضلعوں میں  این سی سی یقینی طور سے  ان علاقوں کا نوجوانوں کو مسلح دستوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے دی۔قوم اپنے نوجوانوں بھائی چارے، قومی اتحاد  اور بے لوث خدمت کی اقدار کو بیدار کرنے کے لئے  این سی سی کی  منتظر ہے۔

19 نومبر 2021 کو جھانسی میں منعقدہ  ایک عظیم الشان تقریب میں وزیراعظم کے ذریعہ  این سی سی ایلومنائے ایسوسی ایشن کے آغاز میں این سی سی  کے وقار میں مزید اضافہ  کیا ہے۔ جناب نریندرمودی کو اس باوقار الیمنائے کا پہلا رکن بنایا گیا تھا۔   رکشا منتری  جناب راج ناتھ سنگھ کو  اس ایسویسی ایشن کا دوسر ممبر بنایا گیا۔

یہ ایسوسی ایشن تمام سابق  کیڈٹ اور یونیفارم والے افراد کو  جنہوں نے این سی سی میں خدمات انجام دی ہیں  تنظیم کے اغراض و مقاصد کو  آگے بڑھانے  اورمشترکہ بہبودکے لئے معاشرے اور کمیونٹی کی ترقی میں موثر طریقےکے لئے حصہ لینے کے لئے  ایک پلیٹ فارم پر لائی گی۔

 این سی سی کی کثیر جہتی سرگرمیاں اور  متنوع نصاب نوجوانوں کو خود کی ترقی میں منفرد مواقع فراہم کرتاہے۔ بہت سے کیڈٹ نے  کھیلوں اور ایڈونچر کے میدان میں اپنی شاندار کامیابیوں سے   قوم اور ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ این سی سی آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار  شہریوں  میں ڈھالنے کے لئے  اپنی بے پناہ کوششیں  جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-13361

 



(Release ID: 1775707) Visitor Counter : 145