وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری اور ڈیریئنگ کا محکمہ 26 نومبر 2021 کو ‘‘ نیشنل مِلک ڈے’’ منائے گا


محکمہ  کے ذریعہ آزادی کاامرت مہوتسو کی ایک ہفتہ تک  جاری رہنے و الی تقریب ‘آئیکونک ویک’ – نیشنل مِلک ڈے تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی

ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیریئنگ کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اس موقع پر نیشنل گوپال رتن ایوارڈ دیں گے

گجرات اور کرناٹک میں آئی وی ایف لیبس کا بھی  افتتاح ہوگا

Posted On: 25 NOV 2021 12:48PM by PIB Delhi

مویشی پروریاورڈیریئنگ کامحکمہ گجرات کے آنند میں واقع نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کیمپس کے پی اے پٹیل  آڈیٹوریم  26 نومبر 2021 کو  ڈاکٹر ورگیس کورین (مِلک مین آف انڈیا) کے صد سالہ یوم پیدائش کی یاد میں  ‘‘نیشنل مِلک ڈے’’ منائے گا، جو صبح 10 بجے سے سہ پر 2 بجے تک جاری رہے گا۔یہ پروگرام محکمہ، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ اور ڈاکٹر کورین کے ذریعہ قائم کئے گئےدیگراداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقدکرے گا۔

محکمے کے ذریعہ  ایک ہفتہ تک  جاری رہنے والی آزادی کا امرت مہوتسو تقریب ‘آئیکونک ویک’نیشنل مِلک ڈےکی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ تقریب کے دوران مویشی پروری اور ڈیریئنگ کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا ملک میں بہترین ڈیری فارمر جو گھریلو مویشی / بھینس کی اقسام پالتے ہیں،  مصنوعی تخم ریزی سے متعلق بہترین ٹیکنیشن اور  بہترین ڈیری کوآئریٹو سوسائٹی (ڈی سی ایس) / مِلک پروڈیوسر کمپنی / ڈیری فارمرپروڈیوسر آرگنائزیشن کے فاتحین کو نیشنل گوپال رتن  ایوارڈ  تقسیم  کریں گے۔

فاتحین کو ممتاز نیشنل گوپال رتن ایوارڈ دینے کے علاوہ  جناب پرشوتم روپالا گجرات کے ڈھمروڈ ، کرناٹک کے  ہیسرگٹا میں آئی وی ایف لیب اور اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج 2.0 کا افتتاح / آغاز بھی کریں گے۔

 

****************

(ش ح۔ف ا ۔ ف ر)

U. NO. 13277


(Release ID: 1774968) Visitor Counter : 274