ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے  ’بھارت گورو ٹرینز‘ شروع کئے جانے کا اعلان کیا


بھارت گورو ٹرینز بھارت کے  عوام اور دنیا کے لوگوں کو  بھارت کی مالا مال ثقافتی وراثت  اور شاندار تاریخی مقامات دکھائیں گی

اس کا مقصد  بھارت میں  سیاحت کے زبردست امکانات  کا فائدہ حاصل کرنا ہے

سروس پرووائڈر سیاحوں کے لئے  تمام اخراجات  کی شمولیت والے پیکج پیش کریں گے

Posted On: 23 NOV 2021 3:57PM by PIB Delhi

      

ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج  موضوع پر مبنی  ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں ، بھارت گورو ٹرین شروع کئےجانے کا اعلان کیا۔ ایک پریس کانفرنس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  یہ ٹرینیں  بھارت اور دنیا کے لوگوں کو  بھارت کی مالا مال ثقافتی وراثت  اور شاندار تاریخی مقامات دکھانے کے  وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو  عملی جامہ پہنانے میں مدد کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ  ٹورزم کے شعبے  کے پروفیشنلز  کی بنیادی طاقت کو  ٹورسٹ سرکٹ  تیار کرنے  اور  بھارت میں  ٹورزم کے زبردست  امکانات کا فائدہ اٹھانے کے لئے   موضوع پر مبنی ٹرینیں چلانے   سے فروغ ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010HVR.jpg

 

دائرہ کار:

  • سروسز  پرووائڈر کو  موضوع کے تعین کی آزادی ہوگی، مثلاً وہ سکھ ثقافت کے اہم مقامات کو دکھانے کے لے گرو کرپا ٹرین، بھگوان شری رام سے متعلق مقامات کو دکھانے کے لئے رامائن ٹرین وغیرہ  تعین کرسکتے ہیں۔
  • سروس پرووائڈر  ٹورسٹوں کو تمام اخراجات  کی شمولیت والے پیکج  پیش کریں گے جن میں ریل کا سفر ، ہوٹل کی رہائش، مقامات  دیکھنے کا انتظام ، تاریخی/ وراثتی مقامات کے دورے،  ٹور گائڈ وغیرہ شامل ہوں گے۔
  • خدمات کی سطح کی بنیاد پر   پیکج کی قیمت  مقرر کرنے کی  مکمل لچک رہے گی۔
  • موضوع کی بنیاد پر کوچز کے انٹیریل کے ڈیزائن / فرنش کرنے کی آزادی۔
  • ٹرین کے اندر باہر دونوں جانب  اشتہار لگانے کی اجازت ہوگی۔
  • ٹرین میں 2 ایس ایل آر  (گارڈ وینس) سمیت  14 سے 20 کوچز ہوں گے۔

طریق کار:

  • آسان، شفاف اور آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ۔ رجسٹریشن فیس صرف ایک لاکھ روپے ہے۔
  • تمام مستحکم درخواست کنندگان کو  دستیاب ہونے کی صورت میں کوچز مختص کئے جائیں گے۔ ترجیح  ریک سکیورٹی ڈپازٹ ٹائم اور ڈیٹ کی بنیاد پر دی جائے گی۔ریک سکیورٹی ڈپازٹ ایک کروڑ روپے فی ریک ہے۔
  • افراد، پارٹنرشپ فرم، کمپنی، سوسائٹی، ٹرسٹ، جے وی/ کنشوریم اہل ہیں۔
  • استعمال کے حق کی مدت 2 سے 10 سال ہے۔

کسٹمر سپورٹ:

  • سروس پرووائڈر کی مدد کرنے کے لئے  اور اس اسکیم کو اچھی طرح نافذ کرنے کے لئے  میدان میں  کسٹمر سپورٹ  یونٹوں کو فعال بنایا جائے گا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ا گ۔ن ا۔

U-13195

                          


(Release ID: 1774391) Visitor Counter : 185