پارلیمانی امور کی وزارت

26 نومبر کو یومِ آئین ، پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں منایا جائے گا


عزت مآب صدرِ جمہوریہ ٔ ہند  26 نومبر ، 2021 ء کو دن میں گیارہ بجے سے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں یومِ آئین کے جشن کی قیادت کریں گے

اس موقع پر محترم نائب صدرِ جمہوریہ ، وزیر اعظم ، اسپیکر ، وزراء ، ارکانِ پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود ہوں گی

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ – 19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے اپنے اپنے مقامات سے 26 نومبر ، 2021 ء کو آئین کا دیباچہ پڑھنے میں صدرِ  جمہوریہ کے ساتھ شریک ہوں

زیادہ سے زیادہ جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کے لئے پارلیمانی امورکی وزارت نے دو پورٹل تیار کئے ہیں

ایک پورٹل 23 زبانوں میں ( 22 سرکاری زبانیں اور انگریزی ) آئین کا دیباچہ آن لائن پڑھنے کے لئے ہے

دوسرا پورٹل (mpa.nic.in/constitution-day) آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز کے لئے ہے

کوئی بھی شخص کہیں سے بھی شرکت کر سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے

آئین کا دیباچہ پڑھنے کے لئے آن لائن پورٹل(mpa.nic.in/constitution-day) ہے ، جسے 23 زبانوں میں (22سرکاری زبانیں اور انگریزی ) 26 نومبر ، 2021 ء سے استعمال کیا جا سکے گا

پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن کے ساتھ پریس سے خطاب کیا

Posted On: 23 NOV 2021 2:06PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،23 نومبر/ آزادی کا امرت مہوتسو بھارت کی ترقی اور اس کے عوام ، کلچر اور کامیابیوں کی شاندار 75 سالہ تاریخ کا جشن منانے کے لئے حکومتِ ہند کی ایک پہل ہے ۔ اس مہوتسو  کے ایک حصے کے طور پر، بھارت 26 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں جوش و خروش کے ساتھ یومِ آئین منا رہا ہے  ۔

          اس تقریب کے تعارف کے طور پر  پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے   پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل موروگن کے ساتھ  سنویدھان دِوس   ( 26 نومبر ، 2021 ء ) کی تیاریوں کے بارے میں آج  نیشنل میڈیا سینٹر میں میڈیا کو ، اِس کے بارے میں جانکاری دی ۔

          پارلیمانی امورکے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ بھارت کے صدرِ جمہوریہ 26 نومبر ، 2021 ء کو دن میں گیارہ بجے سے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال سے یومِ آئین کی تقریبات کی قیادت کریں گے ، جسے براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

          اس موقع پر  محترم نائب صدرِ جمہوریہ ، محترم وزیر اعظم ، محترم اسپیکر  ، وزراء ، ارکانِ پارلیمنٹ  اور دیگر شخصیات موجود ہوں گی ۔  اس تقریب کو سنسد ٹی وی / ڈی ڈی / دیگر ٹی وی چینلوں اور آن لائن پورٹلوں کے ذریعے براہ راست نشرکیا جائے گا ۔

 

          محترم صدرِ جمہوریہ کی تقریب کے بعد پوری قوم کو ، اُن کے ساتھ مل کر  آئین کا دیباچہ پڑھنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ 

          تمام عوام بشمول  وزارتیں / حکومتِ ہند کے محکمے ، ریاست / یو ٹی حکومتیں / اسکول / کالج  / یونیورسٹیاں / ادارے / تنظیمیں / بار کونسل وغیرہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کووڈ – 19 پروٹوکول پر عمل در آمد کرتے ہوئے ، اپنے اپنے مقامات سے 26 نومبر ، 2021 ء کو  آئین   کا دیباچہ پڑھنے میں صدر جمہوریہ کا ساتھ دیں ۔

          عوام سے وسیع طور پر  درخواست کی گئی ہے کہ وہ اکٹھا ہوکر  صدرِ جمہوریۂ ہند کے ساتھ مل کر مختلف طریقۂ کار  ، جیسے ریڈیو / ٹی وی / سوشل میڈیا وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کا ساتھ دیں ۔

           اِسے ایک عوامی مہم  میں تبدیل کرنے اور اس میں جن بھاگیداری کو یقینی بنانے کی خاطر ، اِس وزارت نے دو پورٹل  تیار کئے ہیں ، جن میں سے ایک  آئین کے دیباچے کو آن لائن پڑھنے کے لئےہے  ، جس میں  23 زبانوں ( 22 سرکاری زبانیں اور انگریزی ) میں دیباچہ پڑھا جا سکتا ہے اور دوسرا پورٹل ( mpa.nic.in/constitution-day ) آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز ہے ۔ اس میں کوئی بھی شخص کہیں سے بھی حصہ لے سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے ۔ 

 

          وزیر موصوف نے کہا کہ 23 زبانوں میں ( 22 سرکاری زبانیں اور انگریزی ) آئین کا دیباچہ پڑھنے کا آن لائن پورٹل (mpa.nic.in/constitution-day) 26 نومبر ، 2021 ء سے استعمال کیا جا سکے گا ۔  کوئی بھی شخص ، اِس پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکتا ہے اور 23 زبانوں میں آئین کا دیباچہ پڑھ سکتا ہے اور سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے ۔

          پدم شری کا ایوارڈ پانے والے جناب جے پرکاش لکھی وال نے  ، اِس پورٹل کے لئے  دیباچے کا ایسا فریم تیار کیا ہے ، جو   بھارت کی تمام ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے آرٹ پر مبنی ہے  ۔ یہ ڈیزائن سرٹیفکیٹ پر بھی  دیا گیا ہے ۔

          آئینی جمہوریت پر آن لائن کوئز کے پورٹل (mpa.nic.in/constitution-day) کو  26 نومبر ، 2021 ء کو  سینٹرل ہال سے  صدرِ جمہوریہ لانچ کریں گے ۔ یہ ایک آسان ڈجیٹل کوئز ہے ، جس کا مقصد ہندوستان کے آئین سے متعلق بہت آسان اور بنیادی سوالات کرنا ہے اور  آئین میں دی گئی بنیادی  ذمہ داریوں  کے خصوصی حوالے سے  بھارت کے آئین اور  اس کی جمہوریت سے متعلق سوالات شامل کئے گئے ہیں ۔ اس کوئز میں کوئی بھی شخص شرکت کر سکتا ہے اور اپنا نام  ، ٹیلی فون نمبر اور عمر  کی تفصیل دیتے ہوئے رجسٹریشن کرا سکتا ہے ۔  ایک ہی موبائل نمبر سے کئی رجسٹریشن کرائے جا سکتے ہیں ۔ اس میں تقریباً 1000 سوالات کا  کوئشچن بینک ہے اور  ہر مرتبہ پانچ سوالات دیئے جائیں گے ، جن کا کوئز میں شامل ہونے والوں کو جواب دینا ہو گا ۔ اس میں شرکت کرنے والے اپنے جوابات  کی درستگی کو چیک کر سکتے ہیں لیکن   سادہ طور پر شرکت کرنے پر  ہر ایک کو سرٹیفکیٹ حاصل ہو گا کیونکہ اس کوئز کا مقصد بھارتی آئین کی بنیادی اقدار اور پارلیمانی جمہوریت کی بنیادی اقدار  کو مقبول بنانا ہے  نہ کہ علم کا امتحان لینا ہے ۔ یہ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوگا تاکہ دنیا بھر سے بزرگ شہریوں سمیت زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں حصہ لے سکیں۔

 

          وزیر موصوف نے  میڈیا کے ذریعے عوام سے درخواست کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال سے ، اُس دن صدرِ جمہوریہ اور وزیر اعظم کے ساتھ شریک ہوں اور  آئین کا دیباچہ پڑھتے ہوئے اپنے فوٹو شیئر کریں اور سنویدھان دِوس اور  فیس بک کے @MOPAIndia، ٹوئیٹر کے @mpa_india اور انسٹا گرام کے @min_mopa پر ٹیگ کرتے ہوئے استعمال کیا جا سکتا ہے  اور سرٹیفکیٹ حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔

          وزیر موصوف نے یومِ آئین کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2010 ء میں  گجرات کے ، اُس وقت کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے ، وزیر اعظم نے گجرات میں سنویدھان گورو یاترا نکالی تھی اور انہوں نے  2015 ء سے  26 نومبر  کو  یومِ آئین منانے کے اعلان کیا تھا ۔

          اسے ایک قومی جشن منانے کی خاطر آیئے ہم ، اپنے سرٹیفکیٹ  سوشل میڈیا پر شیئر کریں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  13181



(Release ID: 1774287) Visitor Counter : 566