وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ڈائریکٹر جنرل پولیس / آئی جی پولیس کی کانفرنس – 2021 میں شرکت کی

Posted On: 21 NOV 2021 6:28PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،21 نومبر/ عزت مآب وزیر اعظم نے 20 – 21 نومبر ، 2021 ء کو لکھنؤ میں ڈی جی پی / آئی جی پی کی 56 ویں کانفرنس میں شرکت کی ۔ اس کانفرنس میں  ، جو لکھنؤ میں منعقد ہوئی ، ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 62 ڈی جی پی / آئی جی پی اور سی اے پی ایف  / سی پی اوز کے ڈی جیز نے شرکت کی ۔ پورے ملک کے آئی بی دفتروں  کے 400 سے زیادہ مختلف رینکوں کے افسران نے کانفرنس میں ورچوئل طور پر شرکت کی ۔

          وزیر اعظم نے کانفرنس کے دوران تبادلۂ خیال میں شرکت کی اور  گرانقدر مشورے دیئے ۔ کانفرنس کے دوران ڈی جی پی کے مختلف کور گروپ تشکیل دیئے گئے تاکہ وہ قومی سلامتی کے  کلیدی پہلوؤں ، جیسے جیل اصلاحات ، دہشت گردی ، بائیں بازو کی انتہا پسندی ، سائبر کرائم ، منشیات کی اسمگلنگ  ، این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ ، ڈرون سے متعلق معاملات  اور سرحدی گاؤں  کے فروغ جیسے   کلیدی پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UU3P.jpg

 

          آج سہ پہر کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعظم نے   پولیس سے متعلق تمام  واقعات کا تجزیہ کرنے اور کیس اسٹڈی تیار کرنے پر زور دیا  تاکہ اِسے آموزش کا ایک ادارہ جاتی نظام بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کانفرنس کے ہائبرڈ فارمیٹ کی ستائش کی ، جس میں مختلف رینکوں کے درمیان  معلومات  کی بلا رکاوٹ ساجھیداری کی گئی ۔ انہوں نے بین استعمال والی ٹیکنا لوجی کی تیاری کا مشورہ دیا ، جس سے پورے ملک کی پولیس فورسز کو فائدہ ہو گا ۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی پولیس ٹیکنا لوجی مشن تشکیل دینے پر زور دیا تاکہ  بنیادی سطح کی پولیسنگ کی ضروریات کے لئے مستقبل کی ٹیکنا لوجیوں کو اپنایا جا سکے  ۔ عام لوگوں کی زندگی میں ٹیکنا لوجی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کو وِن ، جی ای ایم ، یو پی آئی کی مثال پیش کی ۔ انہوں نے عام لوگوں کے تئیں ، خاص طور پر کووڈ کے بعد پولیس کے رویے میں مثبت تبدیلی کی ستائش کی ۔ انہوں نے عوام کے فائدے کے لئے ڈرون ٹیکنا لوجی کے مثبت استعمال کا بھی مشورہ دیا ۔ انہوں نے 2014 ء میں متعارف کرائے گئے اسمارٹ پولیسنگ  تصور کا جائزہ لینے پر زور دیا اور اس میں مسلسل تبدیلی اور پولیس فورسیز میں ، اِسے ادارہ جاتی بنانے کی خاطر ایک روڈ میپ تیار کرنے کا مشورہ دیا ۔  پولیس کو درپیش کچھ روز مرہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ، انہوں  نے ہیکا تھون کے ذریعے ٹیکنا لوجی کا حل پیش کرنے کی خاطر اعلیٰ اہلیت والے نو جوانوں کو شامل کرنے پر زور دیا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0029MNG.jpg

 

          وزیر اعظم نے آئی بی کے عملے کے لئے امتیازی خدمات کا صدر کا پولیس میڈل عطا کیا  ۔ پہلی مرتبہ ، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ، مختلف ریاستوں کے آئی پی ایس افسران نے ہم عصر سکیورٹی معاملات پر مضامین پیش کئے ، جس سے کانفرنس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SV5S.jpg

 

          اس سے پہلے 19 نومبر ، 2021 ء کو مرکزی وزیر داخلہ نے کانفرنس کا افتتاح کیا ، جس میں انہوں نے ملک کے تین بہترین پولیس اسٹیشنوں کو ٹرافیوں سے نوازا ۔ وزیر داخلہ نے تمام تبادلۂ خیال میں شرکت کی اور اپنے گرانقدر مشورے پیش کئے اور رہنمائی کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XZJ3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FJND.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006WFLT.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا )

U. No.  14009

 


(Release ID: 1773801) Visitor Counter : 263